پوسٹ آفس (ڈاکخانہ) شرقپور شریف

29/03/2017  (7 سال پہلے)   2657    کیٹیگری : دیگر    قلم کار : ایڈمن
پیغام بذریعہ پیغام بر یا نامہ بر دینا زمانہ قدیم سے چلا آرہا ہے۔ شروع میں سرکاری ڈاک گھوڑوں کے ذریعے بھیجی جاتی تھی اس لیے عوام کے لیے ممکن نہ تھا کو وہ دور افتادہ عزیزواحباب کی خیریت دریافت کرسکیں۔ رسل ورسائل میں کم وقت صرف ہونے کے لیے جگہ جگہ چوکیاں بنادی گئ تھیں۔ تا کہ ہر چوکی سے تازہ دم گھوڑے بدلے جاسکیں۔ دنیا میں سب سے پہلا منظم ڈاک آفس اور اس کے ڈیپارٹمنٹ کی بنیاد حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے میں رکھی گئی تھی۔
اس سے یہ بات واضع ہوتی ہے کہ اس کی اہمیت کسی بھی زمانہ میں کم نہیں ہوئی۔ بلکہ جدید تقاضوں نے اس کی اہمیت میں اور اضافہ کردیا۔ جب اس کام کو سرکار نے اپنی تحویل میں لیے لیا تو اس کے بعد باقاعدہ محکمہ ڈاک جانہ جات بنا دیا گیا۔
آج کے جدید دور میں جہاں انٹرنیٹ اور ای میل نے لیے لی وہاں کسی حد تک عام ڈاک کی اہمیت میں کمی آگئی ہے مگر اس کی افادیت اب بھی باقی ہے۔ آج کے جدید دور میں ڈاک ریل گاڑیوں اور ہوائی جہازوں کی زریعے جانے لگی ہے۔ ہمارے ہاں جو ڈاک کا نظام رائج ہے وہ انگریزی دور کا منظم کیا ہوا ہے۔
شرقپور شریف میں اس کام کے لیے سب سے پہلے 1935 عیسوی میں سب پوسٹ آفس بنایا گیا تھا۔ 1952 عیسوی میں یہ ڈاک خانہ سب تحصیل شرقپور کے دفاتر کے قریب تھا۔ چونکہ شہر سے دور تھا لوگوں کو وہاں جانے میں دقت ہوتی تھی لہذا ان کی سہولت کی خاطر ملک شیر علی کی گلی کے آغاز میں دائیں جانب کے ایک مکان میں نچلی منزل میں بنایا گیا۔ پھر اس کو جہاں پہلے حبیب بنک تھا پیپسی کی ایجنسی کے ساتھ اس کے سامنے والی بلڈنگ میں منتقل کردیا گیا۔ (حبیب بنک اب نور محل شادی ہال کے ساتھ منتقل ہو چکا ہے)۔ اور اب اس کو ملک شیر علی (والد محترم جنرل کونسلر عثمان علی ملک) کے گھر کے ساتھ جو پانی والی ٹینکی کے قریب ہے منتقل کردیا گیا ہے۔
پوسٹ آفس اب بھی اسی جگہ کام کررہا ہے۔
ڈاکے خانے کی عمارت کرائے کی ہے۔ جو دفتری تقاضوں کو پورا نہیں کرتی۔
اس پوسٹ آفس کے تحت مندرجہ ذیل 9 سب آفس کام کررہے ہیں
بھولے شاہ،
فتوالہ،
کوٹ محمود،
سہجوال،
تریڈے والی،
ڈھامکے،
مورانوالہ،
برج اٹاری،
فیض پور خورد
ان جگہوں پر باقاعدہ دفتر نہیں ایک ہی شخص برانچ پوسٹ ماسٹر، ہرکارہ، کلرک اور سب پوسٹ ماسٹر کے فرائض انجام دیتا ہے سارا ریکارڈ وہ اپنے گھر میں رکھتا ہے۔ ڈاک کی تھیلی وہ تیار کرکے شرقپور شریف لیے آتا ہے اور یہاں سے اپنے علاقہ کے خطوط، منی آرڈر اور پارسل وغیرہ لے جاتا ہے۔
شرقپور کے ڈاکخانے کے موجودہ عملے میں
 پوسٹ ماسٹر جناب رانا طلعت آفتاب صاحب  
 پوسٹ مین تحصیل سینٹر ساجد علی
محمود اکبر شاہ ویلج پوسٹ مین (وی پی ایم)
عابد علی بھٹی ویلج پوسٹ مین (وی پی ایم)
اختر حسین شاہ پوسٹ آفس رنر بھولے شاہ لائن
شوکت علی پوسٹ آفس رنر اٹاری اور فیض پور خورد لائن
شامل ہیں
ڈاکخانے میں کوئی سیکورٹی گارڈ نہیں جس کی موجودہ حالات میں نہایت اشد ضرورت ہے۔
شرقپور ڈاکخانہ عوام کو درج ذیل سہولیات فراہم کررہا ہے
ڈاکخانہ میں بجل اور گیس کے بل جمع کئے جاتے ہیں اس کے علاوہ ویسٹرن یونین کے زریعے بیرون ممالک سے آئی رقوم بھی وصول کی جاتی ہیں۔ ڈاکخانہ میں کمپوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے صرف ٹیلیفون پر لاھور یا اسلام آباد ہیڈ آفس کال کرے پوسٹ ماسٹر کی سیکورٹی آئی ڈی کی کنفرمیشن لی جاتی ہے اور پھر کسٹمر کو پیمنٹ کی جاتی ہے۔
 ڈاکخانہ میں سیونگ بنک اکاونٹ کھولنے کی سہولت بھی موجود ہے۔
اس کے علاوہ اس ڈاکخانے میں تجدید اسلحہ لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس، گاڑیوں کے ٹیکس ٹوکن کی فیس ادا کرکے اجرا کرائے جاتے ہیں۔
شرقپور شریف کے ڈاک خانہ سے اوسطا ماہانہ 50 پارسل، 400 رجسٹریاں، 150 منی آرڈر اور عام ڈاک، 2000 سے 3000 تک خطوط لفافے باہر بھیجے جاتے ہیں اور کوئی 10000 روپے کی ٹکٹیں فروخت ہوتی ہیں۔
ڈاک خانہ کی کل آمدنی روزانہ ہیڈ آفس شیخوپورہ کے اکاونٹ میں جمع کروائی جاتی ہے۔ تاہم مقامی ضروریات کے لیے  5000 روپے کی رقم یہاں رکھی جاتی ہے
سائیکل کے لئے ایڈوانس الاونس لینے کی سہولت میسر ہے۔
ڈاکخانہ کے کام کی نگرانی اور چیکنگ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ڈاک خانہ جات شیخوپورہ کرتے ہیں
 
ڈاک خانہ میں منی آرڈر بکنگ جو بمعہ فیس لی جاتی ہے وہ درج ذیل ہے
10000ہزار روپے تک   75 روپے
20000ہزار تک  100 روپے
 
یو ایم ایس بکنگ فیس 500 گرام - 58 روپے
 
اندرون ملک رجسٹری بکنگ فیس بمعہ وزن
20گرام تک 38 روپے
50گرام تک 45 روپے
100گرام تک 50 روپے
250گرام تک 60 روپے
500گرام تک 70 روپے
1000گرام تک 90 روپے
1500گرام تک 110 روپے
2000گرام تک 130 روپے
 
اندرون ملک پارسل بکنگ بمعہ وزن
1کلو تک 70 روپے
3کلو تک 100 روپے
5کلو تک 130 روپے
10کلو تک 180 روپے
15کلو تک 230 روپے
20کلو تک 280 روپے 
25کلو تک 330 روپے
30کلو تک 380 روپے
35کلو تک 430 روپے
 
ڈاکخانہ کے اوقات کار
ڈے پوسٹ آفس - بزنس آور صبح 9 بجے سے 4 بجے تک ہیں جب کہ ڈاکخانے کے ورکنگ آور صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہیں۔
جمعہ والے دن ڈے پوسٹ آفس جس میں ورکنگ آور صبح 9 بجے سے 12:30 بجے تک جب کہ بزنس آور صبح 9 بجے سے 12 بجے تک ہیں۔
 نائٹ پوسٹ آفس - ورکنگ اور بزنس آور دوپہر 3 بجے تارات 9 بجے تک ہیں۔

ڈاکخانہ کے رابطہ نمبرز درج ذیل ہیں۔
0562591413 / 03334399641
 
 شرقپور پوسٹل کوڈ 39460  ہے۔ آکاونٹ آفس قلعہ شیخوپورہ جی پی او ہے جبکہ برانچ آفسز کا پوسٹل کوڈ 39461 ہے۔
 
بذریعہ معلومات 
پوسٹ ماسٹر جناب رانا طلعت آفتاب صاحب
سوشل میڈیا پر شیئر کریں یا اپنے کمنٹ پوسٹ کریں

اس قلم کار کے پوسٹ کیے ہوئے دوسرے بلاگز / کالمز
ویلنٹائن ڈے کیا ہے۔
11/02/2018  (6 سال پہلے)   1734
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

بسنت میلہ (کائیٹ فیسٹیول) اور ہماری روایات
04/02/2018  (6 سال پہلے)   1773
کیٹیگری : فن اور ثقافت    قلم کار : ایڈمن

سرفس ویب، ڈیپ ویب اور ڈارک ویب کیا ہیں۔
29/01/2018  (6 سال پہلے)   2304
کیٹیگری : ٹیکنالوجی    قلم کار : ایڈمن

ذرہ نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
21/01/2018  (6 سال پہلے)   1228
کیٹیگری : سپورٹس اور گیمنگ    قلم کار : ایڈمن

حضرت حافظ محمد اسحٰق قادری رحمتہ اللہ علیہ
15/01/2018  (6 سال پہلے)   1774
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

وقار انبالوی ایک شاعر، افسانہ نگار اور صحافی
11/01/2018  (6 سال پہلے)   3165
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

جامعہ دارالمبلغین حضرت میاں صاحب
11/12/2017  (7 سال پہلے)   1841
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ناموس رسالت اور ہمارا ایمان
21/11/2017  (7 سال پہلے)   1668
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں شیر محمد شیرربانی رحمتہ اللہ علیہ
21/11/2017  (7 سال پہلے)   1749
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

بارکوڈز کیا ہیں اور یہ کیسے کام کرتے ہیں۔
30/10/2017  (7 سال پہلے)   1784
کیٹیگری : ٹیکنالوجی    قلم کار : ایڈمن

ٍصحافتی اقتدار اور ہماری ذمہ داریاں
12/09/2017  (7 سال پہلے)   5503
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

ہمارا معاشرہ اور کمیونٹی سروس
24/03/2017  (7 سال پہلے)   1903
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

حاجی ظہیر نیاز بیگی تحریک پاکستان گولڈ میڈلسٹ
19/03/2017  (7 سال پہلے)   2231
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

جامعہ حضرت میاں صاحب قدس سرہٰ العزیز
16/03/2017  (7 سال پہلے)   2110
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

آپ بیتی
15/03/2017  (7 سال پہلے)   2207
کیٹیگری : سیاحت اور سفر    قلم کار : ایڈمن

جامعہ مسجد ٹاہلی والی
13/03/2017  (7 سال پہلے)   2121
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ابوریحان محمد ابن احمد البیرونی
11/03/2017  (7 سال پہلے)   2708
کیٹیگری : سائنس    قلم کار : ایڈمن

حضرت سیدنا سلمان الفارسی رضی اللّٰہ عنہ
02/03/2017  (7 سال پہلے)   2119
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

انٹرنیٹ کی دنیا
01/03/2017  (7 سال پہلے)   1971
کیٹیگری : ٹیکنالوجی    قلم کار : ایڈمن

حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
28/02/2017  (7 سال پہلے)   2198
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ابرہہ کی خانہ کعبہ پر لشکر کشی
27/02/2017  (7 سال پہلے)   3083
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

خطہ ناز آفریں - شرقپور
21/02/2017  (7 سال پہلے)   1905
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

پاکستان میں صحافت اور اس کا معیار
21/02/2017  (7 سال پہلے)   1865
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

امرودوں کا شہر شرقپور
11/02/2017  (7 سال پہلے)   4484
کیٹیگری : خوراک اور صحت    قلم کار : ایڈمن

دنیا کا عظیم فاتح کون ؟
30/01/2017  (7 سال پہلے)   1760
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ
15/10/2016  (8 سال پہلے)   4544
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں غلام اللہ ثانی لا ثانی رحمتہ اللہ علیہ
15/10/2016  (8 سال پہلے)   4620
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

تبدیلی کیسے ممکن ہے ؟
06/10/2016  (8 سال پہلے)   1771
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

شرقپور کی پبلک لائبریری اور سیاسی وعدے
26/09/2016  (8 سال پہلے)   2094
کیٹیگری : تعلیم    قلم کار : ایڈمن

شرقپور میں جماعت حضرت دواد بندگی کرمانی شیرگڑھی
17/08/2016  (8 سال پہلے)   4785
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

تحریک آزادی پاکستان اورشرقپور
14/08/2016  (8 سال پہلے)   2672
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

اپنا بلاگ / کالم پوسٹ کریں

اسی کیٹیگری میں دوسرے بلاگز / کالمز


اپنے اشتہارات دینے کیلے رابطہ کریں