کیا افواج ،عدلیہ اور بیوروکریٹس کو پارلیمنٹ کا احترام کرنا چاہیے ؟

07/01/2018  (6 سال پہلے)   1037    کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن
انور عباس انور صاحب جن کی ساری عمر صحافت کرتے اور خوبصورت خیالات اور احساسات کو لفظوں میں ڈاھل کر قلم کے زریعے اخباروں کی زینت بناتے گزر گئی ہے اور وہ اب بھی اس مشن میں کسی کہنہ مشک اور جفا کش لکھاری کی طرح جتے ہیں اور روزانہ ان کا ایک آدھ کالم پڑھنے کو مل جاتا ہیں۔ علم و تجربہ کے سمندر کی یہ پیاس ہے کہ بڑھتی جاتی ہے۔  ان کا اس فیلڈ میں تجربہ کئی دیہایوں پر مہیت ہے۔ انہوں نے مجھ بندہ ناچیز کو اپنی رائے دینے کے لیے یہ سوال رکھ دیا کہ 
آپ اس بارے کیا رائے رکھتے ہیں کہ افواج ،عدلیہ اور بیوروکریٹس کو پارلیمنٹ کا احترام کرنا چاہیے؟ یا آئے دن آئین کو معطل کرنے کی روش کو پاکستان کے مفاد میں خیال کرتے ہیں؟
میں گو کہ خود کو نہ تو صحافی گردانتا ہوں اور نہ جرنالزم میری فیلڈ ہے میری فیلڈ کمپیوٹر سائنس ہے اور میں اس کا سٹوڈنٹ ہوں لیکن شوق کی خاطر علم کی پیاس کو بجانے کے لیے کبھی کبھی حالات و واقعات کو دیکھتے ہوئے کچھ ذہن میں آتا ہے تو ایک آدھ کالم لکھ دیتا ہوں۔
ہو سکتا ہے کہ ان کے اوپر والے سوال کا جواب میں شاید وضاحت سے بیان نہ کرسکوں اس لیے میری قارعین سے گزارش کہ مجھ ناچیز کو طفل مکتب سمجھ کر اگنور کردیں۔
ان کے سوال کو سمجھنے کے لیے پہلے تو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ یہ سب ادارے چاہے وہ افواج پاکستان ہو، عدلیہ ہو یا بیوروکریٹس ہوں وہ پارلمینٹ کا احترام کیوں کریں؟ کیوں کہ ان اداروں کے افراد خود کو بھی دوسرے اداروں سے کم محب وطن نہیں سمجھتے بلکہ افواج تو خود کو دوسروں سے زیادہ محب وطن سمجھتی ہیں۔ اور پھر ایک عام تاثر یہ بھی ہوتا ہے کہ فوج کا ایک جنرل لوہے کی طرح ایک بھٹی میں تپ کر کہنہ مشک بن کر جنرل بنتا ہے اور تعلیم و تربیت اور تجربے میں وہ کسی سے کم نہیں ہوتا کیوں کہ وہ نیچے سے اوپر تک سیڑھیاں طے کرتا ہوا اس پوزیشن تک پہنچا ہوتا ہے۔ تو پھر وہ کیوں کر ایک پارلمنٹرین یا پارلیمنٹ کی عزت کرے کہ جس میں کوئی بھی ان پڑھ یا خاندان یا برداری کی طاقت پر ووٹ لیے کر یا پھر دھاندلی کرکے یا پھر پیسہ لگا کر پاور میں آنے والا شخص لوگوں پر حکومت کرتا ہے۔ اگر ہم پاکستان کی تاریخ پر نظر دوڑایں تو اس ملک میں جمہوریت سے زیادہ فوج نے اس ملک میں حکومت کی ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ  ہم نے کبھی اس ملک میں پارلمینٹ کو بحثیت ایک ادارہ وہ طاقت یا اہمیت نہیں دی جو دی جانی چاہیے تھی۔ اس ملک میں پارلمینٹ اور گاوں میں لگنے والی پنچایت میں کوئی فرق نہیں جس میں گاوں کا چوہدری یا وڈیرہ فیصلے کرتا ہے اور باقی سب سرجھکا کر اس کی بات سنتے ہیں۔ پاکستان میں ادارے یا پارلمینٹ اس لیے مضبوط نہیں ہوسکے کہ ہم نے ان کو شخصیات اورینٹڈ بنا دیا ہے جو ایک ہی شخصیت کے گرد گھومتے ہیں۔ بحثیت ادارہ اس کی اپنی کوئی حثیت نہیں۔ اگر آپ موجودہ دور میں میاں نواز شریف کی پچھلے 4 چار سال کی حاظری کو مدنظر رکھ لیں تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ وہ کتنے دن پارلیمنٹ میں حاظر ہوئے ہیں۔ اور ان کی نظر میں پارلیمنٹ کی کیا حثیت ہے۔ میاں صاحب تو صحافیوں کے سوالوں کا جواب دینا بھی گوارہ نہیں کرتے ان کی زیادہ تر پریس کانفرنسوں میں وہ آتے ہیں اور اپنا بیان دے کر چلتے بنتے ہیں اور صحافی منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں کہ ان سے سوال کیا کریں۔ اگر کبھی آپ کو ایسا موقع دیکھنے کو مل بھی جائے تو اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ میاں صاحب کے چند پسندیدہ صحافی جن میں سے کچھ خود کو قلم کار کہنے والے علم سے نابلد لفافہ صحافی شامل ہوتے ہیں وہاں موجود ہوتے ہیں جو ایسے سوال کرتے ہیں جس سے میاں صاحب کو خوش کیا جاسکے اور ان کی خوش آمد کی جاسکے۔ جب یہ ایک پریس کانفرنس کا حال ہو تو کیا آپ توقع رکھتے ہیں کہ ایسا پارٹی سربراہ پارلمینٹ میں آکر سوالوں کا جواب دے گا یا امریکہ یا یورپ کی طرح ٹی وی پر بیٹھا اپوزیشن لیڈر سے مباحثہ کررہا ہوگا۔ المیہ تو یہ ہے کہ قومی اسمبلی کے جتنے سیشن ہوتے ہیں اور جب کبھی وہاں بحث ہوتی ہے اسمبلی کا سپیکر بھی اپنی پارٹی کا دفاع کررہا ہوتا ہے جبکہ اس کا کام غیر جانبدار رہ کر پارلمینٹ کی سربراہی کرنا ہوتا ہے۔ اور یہی حال نیشنل اسمبلی ، سندھ اسمبلی اور دیگر صوبوں کی اسمبلیوں کا ہے۔ اور اس سے بھی بڑا المیہ کیا ہوگا کہ سینٹ کمیٹی کئی بار اس ملک کے موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو کہہ چکی ہے کہ وہ ایل این جی کا کنٹریکٹ لا کر سینٹ میں پییش کریں اور وہ ہر دفعہ اس کو گول کرجاتے ہیں اس لیے کہ ان کی نظر میں سینٹ یا پارلمینٹ کی کوئی حثیت نہیں۔ اور یہ مبینہ طور پر اس کنٹریکٹ میں کرپشن میں ملوث ہیں ورنہ وہ ایسے ہیلے بہانے نہ کرتے۔
اس ملک کی تینوں بڑی جماعتوں میں ان کی تمام سیاست شخصیات اور خاندانوں کے گرد گھومتی ہے۔ 
اس ملک میں پارلمینٹ تب تک مضبوط نہیں ہوسکتی جب تک اس ملک میں صیح معنوں میں جمہوری پارٹیوں کے اپنے اندر جمہوریت نہیں پھلتی پھولتی۔ وہ چاہے ن لیگ ہو، چاہے پی پی پی یا پاکستان تحریک انصاف یا دیگر تمام سیاسی پارٹیاں ہر پارٹی کی جمہوریت صرف شخصیات کے گرد گھومتی ہیں۔ ان پارٹیوں کو ان خاندانوں اور شخصیات سے باہر نکلنا ہو گا۔ گو کہ پی ٹی آئی نے آکر ن لیگ اور پی پی پی کی خاندانی جمہوریت ہر سوالات اٹھائے ہیں مگر میرے ذاتی خیال کے مطابق خود پی ٹی آئی میں ابھی جمہوریت پروان نہیں چڑھی، اس پارٹی کا سارا مظہر عمران خان کی شخصیت ہے اگر پارٹی میں سے عمران خان کو نکال دیں تو باقی پارٹی یوں بیٹھ جائے گی جیسے غبارے میں سے ہوا نکلتی ہے۔ اور یہی حال پی پی پی کا ہے گو کہ پی پی پی میں دیگر جماعتوں کی نسبت زیادہ تجربہ کار اور سینئیر سیاست دان موجود ہیں مگر ان کی تمام تجربہ کاری اور سیاست کو بھی ایک اس نوجوان کے آگے چب لگ جاتی ہے جس کو ایک پپٹ پارٹی سربراہ بناکر آگے کیا گیا ہے جس کی اپنی کوئی سوچ نہیں وہ لکھی ہوئی تقریریں کرتا ہوں اور پارٹی کو اصل میں اس باپ اور پھوپھو چلا رہی ہے۔ اور یہ لوگ ذولفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی قبروں پر سیاست کررہے ہیں۔
ان سیاسی پارٹیوں کو بحثیت ایک تنظیم یا اداراہ کے مظبوط ہونا پڑے گا اور پارٹی کے آئین اور انٹرا الیکشن کو فیئر طریقے سے نافذ کرنا ہوگا چاہیے اس میں خاندانی سیاست اور شخصیات کا خاتمہ ہوتا ہو۔ اگر آپ کا اپنا گھر ٹھیک نہیں ہو گا تو پھر دوسروں سے یہ توقع مت رکھیں کہ وہ آپ پر انگلی نہیں اٹھائیں گے اور یہی کچھ اس ملک میں ہوتا آیا ہے ۔ اس ملک میں پارلیمنٹ پر اس لیے شب خون مارے گئے ہیں کہ اس ملک میں کبھی جمہوریت تھی ہی نہیں۔ یہاں جمہوریت کے نام پرصرف کچھ خاندانوں نے حکومت کی ہے۔ اور ان کی ساری جمہوریت کا محور اپنا خاندان ہوتا ہے کہ اس کو کیسے کرپشن کے زریعے ترقی دینی ہے ان کو اس ملک کی ترقی سے کوئی غرض نہیں ہوتی۔
ایسی تمام صورت حال میں آپ کیونکر توقع کرسکتے ہیں کہ افواج، عدلیہ یا بیوروکریٹس اس پارلیمنٹ کی عزت کریں گے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کریں یا اپنے کمنٹ پوسٹ کریں

اس قلم کار کے پوسٹ کیے ہوئے دوسرے بلاگز / کالمز
ویلنٹائن ڈے کیا ہے۔
11/02/2018  (6 سال پہلے)   1563
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

بسنت میلہ (کائیٹ فیسٹیول) اور ہماری روایات
04/02/2018  (6 سال پہلے)   1603
کیٹیگری : فن اور ثقافت    قلم کار : ایڈمن

سرفس ویب، ڈیپ ویب اور ڈارک ویب کیا ہیں۔
29/01/2018  (6 سال پہلے)   2045
کیٹیگری : ٹیکنالوجی    قلم کار : ایڈمن

ذرہ نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
21/01/2018  (6 سال پہلے)   1071
کیٹیگری : سپورٹس اور گیمنگ    قلم کار : ایڈمن

حضرت حافظ محمد اسحٰق قادری رحمتہ اللہ علیہ
15/01/2018  (6 سال پہلے)   1605
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

وقار انبالوی ایک شاعر، افسانہ نگار اور صحافی
11/01/2018  (6 سال پہلے)   2928
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

حضرت سید بابا گلاب شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ
10/01/2018  (6 سال پہلے)   2150
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

جامعہ دارالمبلغین حضرت میاں صاحب
11/12/2017  (7 سال پہلے)   1674
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ناموس رسالت اور ہمارا ایمان
21/11/2017  (7 سال پہلے)   1504
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں شیر محمد شیرربانی رحمتہ اللہ علیہ
21/11/2017  (7 سال پہلے)   1585
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ٍصحافتی اقتدار اور ہماری ذمہ داریاں
12/09/2017  (7 سال پہلے)   5331
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

پوسٹ آفس (ڈاکخانہ) شرقپور شریف
29/03/2017  (7 سال پہلے)   2433
کیٹیگری : دیگر    قلم کار : ایڈمن

ہمارا معاشرہ اور کمیونٹی سروس
24/03/2017  (7 سال پہلے)   1744
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

حاجی ظہیر نیاز بیگی تحریک پاکستان گولڈ میڈلسٹ
19/03/2017  (7 سال پہلے)   2057
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

جامعہ حضرت میاں صاحب قدس سرہٰ العزیز
16/03/2017  (7 سال پہلے)   1905
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

آپ بیتی
15/03/2017  (7 سال پہلے)   2045
کیٹیگری : سیاحت اور سفر    قلم کار : ایڈمن

جامعہ مسجد ٹاہلی والی
13/03/2017  (7 سال پہلے)   1953
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ابوریحان محمد ابن احمد البیرونی
11/03/2017  (7 سال پہلے)   2540
کیٹیگری : سائنس    قلم کار : ایڈمن

حضرت سیدنا سلمان الفارسی رضی اللّٰہ عنہ
02/03/2017  (7 سال پہلے)   1955
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

انٹرنیٹ کی دنیا
01/03/2017  (7 سال پہلے)   1806
کیٹیگری : ٹیکنالوجی    قلم کار : ایڈمن

حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
28/02/2017  (7 سال پہلے)   2024
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ابرہہ کی خانہ کعبہ پر لشکر کشی
27/02/2017  (7 سال پہلے)   2902
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

خطہ ناز آفریں - شرقپور
21/02/2017  (7 سال پہلے)   1724
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

پاکستان میں صحافت اور اس کا معیار
21/02/2017  (7 سال پہلے)   1699
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

امرودوں کا شہر شرقپور
11/02/2017  (7 سال پہلے)   4240
کیٹیگری : خوراک اور صحت    قلم کار : ایڈمن

دنیا کا عظیم فاتح کون ؟
30/01/2017  (7 سال پہلے)   1587
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ
15/10/2016  (8 سال پہلے)   4286
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں غلام اللہ ثانی لا ثانی رحمتہ اللہ علیہ
15/10/2016  (8 سال پہلے)   4428
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

تبدیلی کیسے ممکن ہے ؟
06/10/2016  (8 سال پہلے)   1613
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

شرقپور کی پبلک لائبریری اور سیاسی وعدے
26/09/2016  (8 سال پہلے)   1927
کیٹیگری : تعلیم    قلم کار : ایڈمن

شرقپور میں جماعت حضرت دواد بندگی کرمانی شیرگڑھی
17/08/2016  (8 سال پہلے)   4442
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

تحریک آزادی پاکستان اورشرقپور
14/08/2016  (8 سال پہلے)   2495
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

اپنا بلاگ / کالم پوسٹ کریں

اسی کیٹیگری میں دوسرے بلاگز / کالمز


اپنے اشتہارات دینے کیلے رابطہ کریں