حضرت مولانا اکبر علی شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ

15/03/2017  (7 سال پہلے)   2140    کیٹیگری : مرد و خواتین    قلم کار : ایڈمن
مولانا اکبر علی شرقپوری حضرت ثانی لا ثانی میاں غلام اللہ شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ کے مرید تھے۔ آپ موضع پرانی بھینی نزد شرقپور شریف میں 1937 میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا نام چراغ دین تھا۔ آپ اپنے دوسرے دو بھائیوں محمد حسین اور غلام حسین سے چھوٹے تھے۔ آپ بچپن ہی سے شرقپور شریف میں حضرت ثانی صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی زیر کفالت اور زیر تربیت رہے۔ حضرت ثانی صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے بذات خود ان کو فارسی کی کتابیں پڑھائیں اور دینی تعلیم آپ نے جامعہ حضرت میاں صاحب سے حاصل کی۔ آپ کی شادی 1958 میں ہوئی مگر آپ کے لیے رشتہ کا انتخاب حضرت ثانی صاحب نے ہی کیا تھا۔
 
 1957تک آپ نے اپنے شیخ طریقت کی خدمت دل و جان سے سرانجام دی۔ ان کے وصال کے بعد آپ فخر المشائع حٖضرت صاحبزادہ میاں جمیل احمد شرقپوری دامت برکاتہم العالیہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپ نے بھی ان سے ویسی شفقت فرمائی جیسا کہ حضرت ثانی صاحب ان سے فرمایا کرتے تھے۔ مولانا اکبر علی ان سے بہت ذیادہ مانوس ہو گئے۔ آپ نے اپنادست شفقت ان کے سر پر رکھا۔ ان کو دارالمبلغین حضرت میاں صاحب میں بطور مدرس مقرر کیا۔ اس کے بعد ان کا خلوص و محبت دیکھ کر حضرت میاں صاحب قبلہ نے ان کو تدریسی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ دارالمبلغین حضرت میاں صاحب کے سفیر کے فرائض بھی سونپ دیئے، جن کو انہوں نے دل وجان سے نبھایا۔ اس دینی درسگاہ کی تعمیر و ترقی کے لئے کراچی سے لیے کر پشاور تک ملک کے طول و عرض کے دورے کیے اور اس کے فروغ کے لیے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائے۔ آپ بڑے ملنسار، خوش مزاج، محنتی انسان تھے، ہر کام اپنے ہاتھ سے کرنے میں فخر محسوس کرتے تھے۔ علما کرام، مشائخ عظام، نعت خواں حضرات کی خدمت کرنا ان کا شعار تھا۔ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ شرقپور شریف کے متولین کے ساتھ ان کا رابطہ ہر قصبہ، ہر شہر اور ہر صوبہ میں رہتا تھا۔ آپ عرس کی تقریبات کے انتظامی امور کے انچارج تھے۔ سلسلہ عالیہ کے کام کے لیے وہ ہمہ وقت مستعد رہتے تھے۔ انتظامی امور میں انہیں بڑی مہارت حاصل تھی۔ اعلی حضرت شیرربانی میاں شیر محمد شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ اور آپ کے برادار حقیقی اور سجادہ نشین حضرت ثانی لا ثانی میاں غلام اللہ شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ کے عرسوں کے موقع پر لنگر کا انتظام، پنڈال لگانے اور جلسہ گاہ کو آراستہ کرنے کے لیے ملک بھر سے آئے ہوئے بزم جمیل اور بزم شیرربانی کے صدور اور اراکین سے بار بار رابطہ کرتے۔ ان کو ضروریات کاخیال رکھتے، ان کے آرام ورہائش اور طعام کا بندوبست کرتے۔ عرس پر آئے مہمانوں کی مہمان نوازی ان کا شعار تھا۔ دارلمبلغین حضرت میاں صاحب کے فارغ التحصیل طلبا اور حفاظ کی دستار بندی کا گرم جوشی سے اہتمام کرتے۔ بزم شیر ربانی اور بزم جمیل کے اراکین کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنا پنجابی کلام عرس کی محفل میں پیش کرتے اور دوست احباب کی شادیوں پر سہرا لکھتے اور پڑھتے تھے۔
 
مولانا اکبر علی بلند حوصلہ انسان تھے۔ وہ نہ کسی سے ناراض ہوتے اور نہ کسی سے جھگڑے کی کوشش کرتے۔ ہر کسی سے محبت خلوص اور پیار سے پیش آتے تھے۔ اپنے شاعرانہ کلام سے ہر کسی کو خوش رکھتے تھے۔ برزگان دین سے ان کو والہانہ عقیدت ومحبت تھی۔ وہ کئ بار حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی شیخ احمد فاروقی سرہندی اور حضرت خواجہ خواجگان معین الدین چشتی اجمیری، حضرت خواجہ باقی باللہ، حضرت خواجہ نظام الدین اولیا محبوب الہی۔ حضرت امیر خسرو اور حضرت علی احمد صابر رحمتہ اللہ علیہم اجمعین کے عرسوں میں شمولیت کے لیے ہندوستان گئے۔ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری، حضرت بابا فرید الدین گنج شکر، حضرت دواود بندگی کرمانی شیر گڑھی، حضرت شاہ مقیم محکم دین حجرہ شاہ مقیم، حضرت دیوان، حضرت بہاوالدین زکریا ملتانی، حضرت شاہ رکن عالم نوری، حضرت موسی پاک شہید، حضرت حافظ جمال الاولیا ملتانی، حضرت خواجہ غلام فرید ، حضرت سخی سرور، حضرت سلطان العارفین سلطان باہو اور حضرت خواجہ سلیمان تونسوی رحمتہ اللہ علیہم اجمعین کے مزاروں پر جانے والے قافلے ، جو حضرت فخر المشائخ صاحبزادہ میاں جمیل احمد شرقپوری کی زیر قیادت ہر سال جاتے تھے، اس میں ہر سال بطور منتظم شامل ہوتے تھے۔ آپ کو حج بیت اللہ شریف اور حرمین شریفین کی حاضری کا بھی شرف حاصل تھا۔ المختصر آپ حج و زیارت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے تھے۔آپ کو اپنے پیر خانے سے بے حد عقیدت تھی اور آپ اپنی خوش بختی اور خوش نصیبی کا اظہار ان الفاظ سے فرماتے تھے کہ میں وہ خوش قسمت انسان ہوں جس نےاعلیٰ حضرت شیرربانی میاں شیر محمد شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ کے سجادہ نشین حضرت ثانی لاثانی، حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری دامت برکاتہم العالیہ،  اور ان کے صاحبزادگان میاں خلیل احمد، میاں سعید احمد اور میاں جلیل احمد شرقپوری اور ان کے صاحبزادوں کی زیارت کی ہے۔
 
آپ ایکے اچھے مقرر بھی تھے۔ شاہدرہ کی جامع مسجد میں آپ بطور خطیب خدمات آخر وقت تک انجام دیتے رہے۔ آپ ٹھیٹھ پنجابی میں تقریر کرتے تھے آپ کا خطاب بڑا پرتاثیر ہوتا تھا۔ آپ کی ہر بات دلوں میں بیٹھتی تھی۔آپ ایک اچھے شاعر بھی تھے اور شاعر اہلسنت کا خطاب آپ کو ملا ہوا تھا۔۔آپ کی شاعری عام طور پر پنجابی میں ہوتی تھی۔ نعت اور بزرگان دین کی مقبتیں اکثر لکھا کرتے تھے۔ حضورقبلہ ثانی صاحب کی ایک منقبت میں آپ نے یوں فرمایا۔
 
حٖضرت شیرربانی دے باغ اندر بن کے رہے نیں سدا بہار ثانی
ایس گل دے وچ نہ شبہ کوئی ولیاں وچ ہو گئے تاجدار ثانی
ایتھے جو آوے خالی نہ جاوے رہوے وسدا تیرا دربار ثانی
تہانوں شیر ربانی دا واسطہ اے بیڑا کر دینا میرا پار ثانی۔
 
آپ شرع شریعت کے پابند تھے، سفر وحضر میں نمازوں کا خاص خیال رکھتے تھے رات کو نوافل بھی پڑھتے تھے۔ روزوں کی خصوصی پابندی فرماتے۔ آپ کی باتیں مزاح سے بھی مزین ہوتی تھیں۔ جس محفل میں بیٹھ جاتے وہ محفل قہقہ بار بن جاتی تھی۔ سنا گیا ہے اوائل عمر میں آپ بڑے کھلنڈرے تھے مگر ثانی صاحب کی نگاہ سے ایسی تبدیلی آئی کہ ہر آنکھ کے تارے بن گئے۔ مگر اف یہ تارا جلدی چھپ گیا۔ یہ یکم دسمبر 1992 کی بات ہے کہ آپ آستانے کے کسی کام کی غرض سے پرانی سبزی منڈی میں جارہے تھے کہ اچانک دل کا شدید  دورہ پڑا اور دل کی دھڑکن بند ہو  گئی اور آپ اللہ کو پیارے ہو گئے۔
 
حضرت مولانا اکبر علی کی نیک سیرت کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ ان کے وصال کے کوئی چھ ماہ کے بعد اس قدر بارشیں ہوئیں کہ ان کی قبر بیٹھ گئی اور ان کا جسد خاکی دکھائی دینے لگا۔ لوگوں نے دیکھا کہ ویسے ہی آرام فرما رہے ہیں جیسے سوئے ہوئے ہوں ان کا چہرہ ویسے ہی تروتازہ تھا۔ یہاں تک کہ انیں دفن کرتے وقت محبت سے جو کچھ پھول ان کی قبر میں رکھ دئیے گئے تھے وہ بھی تروتازہ تھے۔ یہ سب بزرگوں کے در کی غلامی کا پھل تھا۔
 
وہ ہر ایک سے محبت کرتے تھے۔ محبت ہی بانٹتے تھے ان کی طبیعت میں غصہ بالکل نہ تھا۔ آپ کی اولاد میں دو بیٹے ہیں۔ ثمین اکبر (جنرل کونسلر) اور شاہین اکبر، دونوں باپ کی طرح شریف اور بڑوں کا ادب کرنے والے ہیں۔ اللہ تعالی حضرت مولانا اکبر علی مرحوم پر اپنی رحمتوں کا نزول جاری رکھے۔ آمین۔
 
بحوالہ مطالعہ نقوش شرقپور تصنیف و تالیف محمد انور قمر شرقپوری اور ہفتہ روزہ فخر ملت فیصل آباد مورخہ یکم جنوری 1993۔
 
سوشل میڈیا پر شیئر کریں یا اپنے کمنٹ پوسٹ کریں

اس قلم کار کے پوسٹ کیے ہوئے دوسرے بلاگز / کالمز
ویلنٹائن ڈے کیا ہے۔
11/02/2018  (6 سال پہلے)   1568
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

بسنت میلہ (کائیٹ فیسٹیول) اور ہماری روایات
04/02/2018  (6 سال پہلے)   1608
کیٹیگری : فن اور ثقافت    قلم کار : ایڈمن

سرفس ویب، ڈیپ ویب اور ڈارک ویب کیا ہیں۔
29/01/2018  (6 سال پہلے)   2054
کیٹیگری : ٹیکنالوجی    قلم کار : ایڈمن

ذرہ نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
21/01/2018  (6 سال پہلے)   1075
کیٹیگری : سپورٹس اور گیمنگ    قلم کار : ایڈمن

حضرت حافظ محمد اسحٰق قادری رحمتہ اللہ علیہ
15/01/2018  (6 سال پہلے)   1609
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

وقار انبالوی ایک شاعر، افسانہ نگار اور صحافی
11/01/2018  (6 سال پہلے)   2933
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

جامعہ دارالمبلغین حضرت میاں صاحب
11/12/2017  (7 سال پہلے)   1680
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ناموس رسالت اور ہمارا ایمان
21/11/2017  (7 سال پہلے)   1509
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں شیر محمد شیرربانی رحمتہ اللہ علیہ
21/11/2017  (7 سال پہلے)   1588
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

بارکوڈز کیا ہیں اور یہ کیسے کام کرتے ہیں۔
30/10/2017  (7 سال پہلے)   1604
کیٹیگری : ٹیکنالوجی    قلم کار : ایڈمن

ٍصحافتی اقتدار اور ہماری ذمہ داریاں
12/09/2017  (7 سال پہلے)   5336
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

پوسٹ آفس (ڈاکخانہ) شرقپور شریف
29/03/2017  (7 سال پہلے)   2436
کیٹیگری : دیگر    قلم کار : ایڈمن

ہمارا معاشرہ اور کمیونٹی سروس
24/03/2017  (7 سال پہلے)   1749
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

حاجی ظہیر نیاز بیگی تحریک پاکستان گولڈ میڈلسٹ
19/03/2017  (7 سال پہلے)   2066
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

جامعہ حضرت میاں صاحب قدس سرہٰ العزیز
16/03/2017  (7 سال پہلے)   1910
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

آپ بیتی
15/03/2017  (7 سال پہلے)   2049
کیٹیگری : سیاحت اور سفر    قلم کار : ایڈمن

جامعہ مسجد ٹاہلی والی
13/03/2017  (7 سال پہلے)   1957
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ابوریحان محمد ابن احمد البیرونی
11/03/2017  (7 سال پہلے)   2546
کیٹیگری : سائنس    قلم کار : ایڈمن

حضرت سیدنا سلمان الفارسی رضی اللّٰہ عنہ
02/03/2017  (7 سال پہلے)   1961
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

انٹرنیٹ کی دنیا
01/03/2017  (7 سال پہلے)   1812
کیٹیگری : ٹیکنالوجی    قلم کار : ایڈمن

حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
28/02/2017  (7 سال پہلے)   2028
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ابرہہ کی خانہ کعبہ پر لشکر کشی
27/02/2017  (7 سال پہلے)   2906
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

خطہ ناز آفریں - شرقپور
21/02/2017  (7 سال پہلے)   1728
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

پاکستان میں صحافت اور اس کا معیار
21/02/2017  (7 سال پہلے)   1705
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

امرودوں کا شہر شرقپور
11/02/2017  (7 سال پہلے)   4250
کیٹیگری : خوراک اور صحت    قلم کار : ایڈمن

دنیا کا عظیم فاتح کون ؟
30/01/2017  (7 سال پہلے)   1591
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ
15/10/2016  (8 سال پہلے)   4291
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں غلام اللہ ثانی لا ثانی رحمتہ اللہ علیہ
15/10/2016  (8 سال پہلے)   4435
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

تبدیلی کیسے ممکن ہے ؟
06/10/2016  (8 سال پہلے)   1615
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

شرقپور کی پبلک لائبریری اور سیاسی وعدے
26/09/2016  (8 سال پہلے)   1933
کیٹیگری : تعلیم    قلم کار : ایڈمن

شرقپور میں جماعت حضرت دواد بندگی کرمانی شیرگڑھی
17/08/2016  (8 سال پہلے)   4451
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

تحریک آزادی پاکستان اورشرقپور
14/08/2016  (8 سال پہلے)   2499
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

اپنا بلاگ / کالم پوسٹ کریں

اسی کیٹیگری میں دوسرے بلاگز / کالمز


اپنے اشتہارات دینے کیلے رابطہ کریں