PIA ایک عظیم ائرلائن

09/01/2018  (6 سال پہلے)   1266    کیٹیگری : دیگر    قلم کار : فاروق محی الاسلام ولد حاجی محمد الیاس
پاکستان کی قومی ایرلائن پی آئی آے کی تباہی کی ذمہ دار چند وجوہات ہیں جن کا میں بیان کرنا ضروری سمجهتا ہوں- میں چونکہ ٹریول انڈسٹری سے 1983 سے بیرون اور اندرون ملک منسلک رہا ہوں اور سمجه سکتا ہوں کہ کیا مسائل ہیں- چند ایک کا تذکرہ کرتا ہوں پی آئی اے کا کوئی بهی بیرون ملک دفتر لے لیں آپ کو افسروں کی ایک فوج ظفر موج تعین ملے گی جن کے عہدے مندرجہ ذیل ہیں-
1. ایریا مینیجر- 
2.کنٹری مینیجر
3.اکاونٹس مینیجر 
4.ٹکٹ آفس مینیجر (TOM)
اور اس کی اعلاوہ کاونٹر سٹاف وغیرہ جن کی سیاسی بنادوں پر ڈیپوٹشن دی گئی ہے-
یہ سب حضرات ائر لائن کے اوپر بہت بڑا بوجھ ہیں جو بهاری تنخواہوں کے علاوہ مہنگی رہائش اور ٹی اے ڈی اے- میڈیکل اور مفت سفر کی مد میں اپنی تنخواہوں کے علاوہ اپنا بوجھ ائر لائن پر ڈال رہے ہیں- اس کے بر عکس دنیا کی تمام بڑی بڑی ائر لائنز صرف کنٹری مینیجر یا ایریا مینیجر کا تعین کرتی ہیں اور باقی سارا کام لوکل سٹاف بهرتی کر کے لیا جاتا ہے- اس کے علاوہ سیاسی بهرتیاں بهی کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے فی جہاز 700 کا عملہ تنخواہیں بٹور رہا ہے- 
جبکہ دنیا کی بڑی بڑی ایسی ائر لائنز جن کو خود پی آئی اے نے پروان چڑھایا ہے، ان ایر لائنز پر 250 سے 300 کا عملہ بڑے جہازوں کو مینج کر رہا ہے- اب آپ نجی ایرلائنز یعنی شاہین ائرلائن اور ائر بلیو کے بیرون ملک دفاتر ہی دیکھ لیجیے وہ لوکل ایجنٹ کے ذریعے اپنا کام کرتی ہیں صرف ایک کنٹری مینیجر پاکستان سے آتا ہے اور ائر لائن کے امور نمٹاتا ہے- پی آئی اے  پر یہ وہ بهاری اخراجات ہیں جس کی وجہ سے ہماری قومی ائرلائن بهاری خسارے میں جا رہی ہے- اس سفید ہاتهی کو چند  انقلابی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے- پی آئی اے کے پاس قابل اور تجربہ کار اور دیانت دار لوگوں کی کمی نہیں ہے- ان لوگوں کو فورا آگے لانے کی ضرورت ہے اور اس کی تباہی کی ذمہ دار کالی بھیڑوں کو فورا فارغ کرنے اور ان کو فورا قانون کے کٹهرے میں لانے کے اشد ضرورت ہے- ہماری ائر لاین کے پاس اپنے پاوں پر پھر سے کھڑا ہونے کی بے پناہ قوت موجود ہے بس اس کو اچھے اور ایماندار لوگوں کی ضرورت ہے-
 
سوشل میڈیا پر شیئر کریں یا اپنے کمنٹ پوسٹ کریں

اس قلم کار کے پوسٹ کیے ہوئے دوسرے بلاگز / کالمز
اپنا بلاگ / کالم پوسٹ کریں

اسی کیٹیگری میں دوسرے بلاگز / کالمز

پوسٹ آفس (ڈاکخانہ) شرقپور شریف
29/03/2017  (7 سال پہلے)   2714
قلم کار : ایڈمن
کیٹیگری : دیگر


اپنے اشتہارات دینے کیلے رابطہ کریں