شرقپور میں جماعت حضرت دواد بندگی کرمانی شیرگڑھی

17/08/2016  (8 سال پہلے)   4709    کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن
شرقپور میں ہر سال 8 مارچ کو ایک قافلہ آتا ہے جس کو جماعت کہا جاتا ہے۔ یہ قافلہ چناب کے کنارے واقع ضلع گجرانوالہ کے ایک گاوں سے راونہ ہوتا ہے جس کے امیر خلیفہ جماعت میاں منیر حسین قادری صاحب ہوتے ہیں۔ یہ قافلہ مختلف جگہ پڑاو کرتا ہوا 8 مارچ کی شام شرقپور میں داخل ہوتا ہے۔ شرقپور میں ایک رات رکنے کے بعد یہ اگلی صبح 9 مارچ کو روانہ ہو جاتا ہے۔ اس قافلے میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ شامل ہوتے ہیں۔ شرقپور شریف میں سائیں شہاب الدین رحمتہ اللہ علیہ کے پوتے اور حاجی علی حیدر نوشاہی کے بیٹے قاری علی عابد نوشاہی جماعت کے امیر کی میزبانی کا حق ادا کرتے ہیں۔ اور کھانا فراہم کرتے ہیں۔ ساری رات جشن کا سماں ہوتا ہے۔ اگلی صبح جب جماعت روانہ ہوتی ہے تو اردگر کے گاوں کے سینکڑوں مردوخواتین جمع ہو جاتے ہیں اور شرقپور میں ایک میلے کا سا سمع بندھ جاتا ہے۔ چھتوں اور منڈیروں پر خواتین یہ منظر دیکھنے کے لیے چڑھ آتی ہیں۔ کئی لوگ منتیں مانتے ہیں اور اس قافلے میں شامل جن لوگوں نے جھنڈے پکڑے ہوتے ہیں ان کے ساتھ تھیلیوں میں پیسے یا اپنی منتوں کے کاغذ باندھ دیتے ہیں۔ ایک رات شرقپور شریف میں رکنے کے بعد اگلی صبح یہ قافلہ چوک شیرربانی میں جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے جہاں پر ایک میلے کا سا ساماں بندھ جاتا ہے۔ لوگ اس موقع پر اس قافلے پر پیسے سکوں کی صورت میں نچھاور کرتے ہیں اور مخانے اور مٹھائی بانٹی جاتی ہے۔ چوک شیرربانی میں اکھٹا ہونے کے بعد یہ قافلہ دربار سائیں شہباب الدین کے مزار پر حاضری دینے کے بعد اعلیٰ حضرت میاں شیر محمد شیرربانی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دیتا ہے اور ان کے مزار کے سامنے جہاں پر عرس ہوتا ہے اکھٹا ہوتا ہے اور پھر شرقپور کے نواحی گاوں سلطان پور اور نور پور کی جانب روانہ ہو جاتا ہے جہاں سے ہوتا ہوا آگے دریائے راوی کے ساتھ ساتھ شیر گڑھ کی جانب روانہ ہو جاتا ہے۔ اس جماعت کے موقع پر شرقپور میں کتوں کی ایک لڑائی بھی ہر سال ہوتی ہے۔ جس مں دور دور سے لوگ اپنے مختلف نسل کے پالتو کتوں کو لیے کر آتے ہیں اور ان کو آپس میں لڑواتے ہیں۔ حالانکہ کہ یہ کوئی اچھا فعل نہیں ہے بے زبان جانوروں کو آپس میں لڑوایا جاتا ہے۔ لیکن پھر بھی ہر سال لوگ دور دور سے اپنے اپنے کتوں کو لڑوانے کے لیے کر آتے ہیں۔ 
 
حضرت دواد بندگی کرمانی رحمتہ اللہ علیہ حضرت موسیٰ المبارکہٰ کی 28 ویں نسل میں سے تھے جو کہ حضرت امام محمد التقی ابن حضرت امام علی رضا کے بیٹے تھے۔ آپ کے دادا اور پرداد نے کرمان سے سیتپور، مظفر گڑھ میں  1410 عیسوی میں ہجرت کی۔ آپ کی پیدائیش سیتپور میں 1513 عیسوی میں ہوئی۔ وقت کے نامور علماء کرام کے ہاتھوں دیپالپور اور لاھور میں باقاعدہ مذہبی تعلیم حاصل کرنے کے بعد، شیخ داؤد بندگی کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے تمام دنیاوی اور مادی سرگرمیوں سے نکلنے کا فیصلہ کیا۔ آپ نے روحانیت کی تلاش میں عبادت میں بہت وقت خرچ کیا. شیخ داؤد بندگی کرمانی اویسی طریقت سے تعلق رکھتے تھے، یہ کسی بھی براہ راست استاد یا مرشد کے بغیر تھی۔ بعد میں آپ نے ستگرہ میں شیخ حامد گیلانی کے ہاتھوں پر بعیت کر لی اور قادری سلسلہ میں شمولیت اختیار کی۔ باضابطہ طور پر بااثر قادری سلسلہ کا رکن بننے کے بعد حضرت داور بندگی نے شیر گڑھ ضلع اوکاڑہ میں اپنی خانکاہ آباد کی جو کہ لاھور اور ملتان کے درمیان واقعہ ہے۔ آپ کے آنے کے بعد شیر گڑھ قادری سلسلہ کا گڑھ بن گیا اور شیر گڑھ کی اس خانقاہ نے تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا شروع کردیا۔ 16ویں صدی کے مشہور مورخ عبدالقادر بدوانی 1572 عیسوی میں شیرگڑھ آئے اور چار روز تک یہاں رہے۔ عبدالقادر بدونی کے مطابق جب مغل بادشاہ جلال دین محمد اکبر پاکپتن آیا تو وہ شیرگڑھ سے ہو کر گزرہ اور اس نے یہاں ان بزرگ کی بہت تعریف سنی اور وہ ان سے ملنے کا خواہش مند ہوا۔ جنرل شہباز خان کمبوہ اکبر بادشاہ کے دربار کا اہم آفیسر حضرت داود بندگی کرمانی کی بارگاہ میں ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کے لیے آیا۔ شیخ داودبندگی کرمانی رحمتہ اللہ علیہ جو کہ اپنے آپ کو دنیاوی جاہ وجلال اور دولت والے لوگوں سے دور رکھتے تھے جنرل شہباز خان کے ہاتھوں بادشاہ کو پیغام بھیجا کہ وہ بادشاہ کو ہمیشہ اپنی دعاوں میں یاد رکھتے ہیں لہذا اس کو ذاتی طور پر دعا کروانے کے لیے آنے کی ضرورت نہیں۔ یہ حضرت دواد بندگی کرمانی رحمتہ اللہ کی روحانی طاقت تھی کہ آپ نے ایک بڑی تعداد میں پنجاب کے ہندو جاٹ اور راجپوت قبیلوں کو مشرف بہ اسلام کیا۔ وہ قبائل جو آپ کی بدولت مکمل طور پر یا جزوی طور پر دائرہ اسلام میں داخل ہو گے ان میں چھٹہ، چیمہ، ورک، ہنجرہ، دیوہتر، وڑائچ، گروہی، مان اور سانسی جن کا تعلق گجرانوالہ سے تھا شامل تھے۔ اس کے علاوہ ضلع سیالکوٹ سے باجوہ، بصرہ، چیمہ، گھمن، کہلون، گراہی، ساہی اور سندھو جب کہ ضلع ساہیوال سے احرار، ھان، ہوتینہ اور بلوچ شامل تھے۔ آپ نے 1575 عیسوی میں شیر گڑھ میں وفات پائی. آپ کے چند مشہور شاگردوں میں سے شاہ عبدالمولائی کرمانی قادری جو کہ آپ کے بھتیجے اور داماد تھے۔ ملا عبدالقادر بدوانی اکبر بادشاہ کے دور کے مشہور مورخ، شیخ جلال الدین الیاس بہلول دہلوی جو کہ مولانا عبدالکلام آزاد کے آباواجداد تھے اور شیخ ابو اسحاق مزنگی شامل تھے۔ شیر گڑھ میں آپ کا مزار ابتدائی مغل فن و تعمیر کی ایک شاندار مثال ہے۔ آپ کا سالانہ عرس 13 مارچ سے 17 مارچ ہر سال شیرگڑھ میں ہوتا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان کو خراج عقیدت پیشں کرنے کے لیے شامل ہوتےہیں جن کہ وجہ سے ان کے آباو اجداد دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔ یہ لوگ قافلوں کی شکل میں پیدل ان کے مزار پر حاضری دیتے ہیں۔
 
کیونکہ حضرت داود بندگی کرمانی شیر گڑھی رحمتہ اللہ علیہ کی روحانی تعلیمات اور تبلیغ کی وجہ سے ایک بڑی تعداد میں پنجاب کے ہندو جاٹ اور راجپوت قبیلوں کو مشرف بہ اسلام ہونے کا موقع ملا۔
اس لیے ان قبائل کی اولادوں نے عقیدت کے طور ہر سال حضرت داود بندگی کرمانی شیرگڑھی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر پیدل حاضری دینی شروع کی۔ شروع میں یہ قافلہ چند افراد پر مشتمل تھا مگر پھر آہستہ آہستہ اس میں ہر سال مزید لوگ شامل ہوتے گئے اور یہ ایک کارواں کی شکل اختیار کرگیا۔ ان لوگوں کا مقصد نیک تھا کہ صرف اور صرف حضرت دواد بندگی کرمانی شیر گڑھی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دینی اور اپنی عقیدت کا اظہار کرنا۔ 
مگر پچھلے کچھ سالوں سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ اس قافلے میں کچھ ایسے لوگ بھی شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے اس کو کوئی اور ہی رنگ دے دیا ہے۔ اس میں کچھ ایسی حرکتیں شروع ہو گئی ہیں جن کا اسلام سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ عورتیں بے پردہ ہو کر چھتوں پر چڑھ جاتی ہیں اور ہر گزرنے والے غیر محرم مرد کی نظر ان پر ہوتی ہے حتی کے کچھ منچھلے ان پر آوازے کستے ہیں یا چھیڑنے کے لیے ان پر کچھ چیزیں پھینکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈھول کی تھاپ پر اور گانوں کی طرز پر ڈانس کیے جاتے ہیں جن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
اعلیٰ حضرت میاں شیر محمد المعروف شیرربانی رحمتہ اللہ علیہ بچپن میں جب اپنی گلی میں سے گزرا کرتے اور اگر گلی میں عورتیں باہر بھٹیں ہوتیں تو وہ اپنے چہرے پر چادر سے پردہ کرلیا کرتے۔ تو وہ عورتیں آپ کی والدہ ماجدہ سے کہتیں کہ آپ کا لڑکا تو بلکل لڑکیوں جیسا ہے جو عورتوں کو دیکھ کر پردہ کرلیتا ہے۔ آپ کی والدہ نے جب آپ رحمتہ اللہ علیہ سے اس بارے میں دریافت کیا تو آپ نے جواب دیا جب عورتیں باہر گلی میں بے پردہ ہوکر غیر محرم مردوں کے سامنے بیٹھی ہوں تو پھر مردوں کو ان سے پردہ کرنا پڑتا ہے۔
اس کے علاوہ اس جماعت کے موقع پر شرقپور میں کتوں کی ایک لڑائی بھی ہر سال ہوتی ہے۔ جس مں دور دور سے لوگ اپنے مختلف نسل کے پالتو کتوں کو لیے کر آتے ہیں اور ان کو آپس میں لڑواتے ہیں اور بے زبان جانوروں کو آپس میں لڑوا کر ان پر ظلم کیا جاتا ہے۔ اس بات کی اجازت ہمارا مذہب بھی نہیں دیتا۔ آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو رحمتہ اللہ العالمین تھے آپ نے تو جانوروں پر بھی رحم کرنے کا حکم دیا ہے ۔ حتی کے شکار کے جانوروں کے بارے میں بھی فرمایا کہ جب تک تمہیں بھوک کی طلب نہ ہو بے وجہ شکار مت کرو۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ اس جماعت کے موقع پر ان غیر شرعی حرکتوں سے اجتناب کیا جائے ۔ اس کے علاوہ اس جماعت کے خلیفہ صاحب اور اس جماعت کے میزبان ایسی محافل کا انعقاد کریں جہاں لوگوں کو اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں اس جماعت کا پس منظر بتایا جائے اور ان کو غیر شرعی حرکتوں سے روکا جائے۔

 

سوشل میڈیا پر شیئر کریں یا اپنے کمنٹ پوسٹ کریں

اس قلم کار کے پوسٹ کیے ہوئے دوسرے بلاگز / کالمز
ویلنٹائن ڈے کیا ہے۔
11/02/2018  (6 سال پہلے)   1693
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

بسنت میلہ (کائیٹ فیسٹیول) اور ہماری روایات
04/02/2018  (6 سال پہلے)   1732
کیٹیگری : فن اور ثقافت    قلم کار : ایڈمن

سرفس ویب، ڈیپ ویب اور ڈارک ویب کیا ہیں۔
29/01/2018  (6 سال پہلے)   2252
کیٹیگری : ٹیکنالوجی    قلم کار : ایڈمن

ذرہ نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
21/01/2018  (6 سال پہلے)   1191
کیٹیگری : سپورٹس اور گیمنگ    قلم کار : ایڈمن

حضرت حافظ محمد اسحٰق قادری رحمتہ اللہ علیہ
15/01/2018  (6 سال پہلے)   1731
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

وقار انبالوی ایک شاعر، افسانہ نگار اور صحافی
11/01/2018  (6 سال پہلے)   3120
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

جامعہ دارالمبلغین حضرت میاں صاحب
11/12/2017  (7 سال پہلے)   1808
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ناموس رسالت اور ہمارا ایمان
21/11/2017  (7 سال پہلے)   1628
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں شیر محمد شیرربانی رحمتہ اللہ علیہ
21/11/2017  (7 سال پہلے)   1708
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

بارکوڈز کیا ہیں اور یہ کیسے کام کرتے ہیں۔
30/10/2017  (7 سال پہلے)   1745
کیٹیگری : ٹیکنالوجی    قلم کار : ایڈمن

ٍصحافتی اقتدار اور ہماری ذمہ داریاں
12/09/2017  (7 سال پہلے)   5460
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

پوسٹ آفس (ڈاکخانہ) شرقپور شریف
29/03/2017  (7 سال پہلے)   2606
کیٹیگری : دیگر    قلم کار : ایڈمن

ہمارا معاشرہ اور کمیونٹی سروس
24/03/2017  (7 سال پہلے)   1863
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

حاجی ظہیر نیاز بیگی تحریک پاکستان گولڈ میڈلسٹ
19/03/2017  (7 سال پہلے)   2185
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

جامعہ حضرت میاں صاحب قدس سرہٰ العزیز
16/03/2017  (7 سال پہلے)   2070
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

آپ بیتی
15/03/2017  (7 سال پہلے)   2171
کیٹیگری : سیاحت اور سفر    قلم کار : ایڈمن

جامعہ مسجد ٹاہلی والی
13/03/2017  (7 سال پہلے)   2081
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ابوریحان محمد ابن احمد البیرونی
11/03/2017  (7 سال پہلے)   2672
کیٹیگری : سائنس    قلم کار : ایڈمن

حضرت سیدنا سلمان الفارسی رضی اللّٰہ عنہ
02/03/2017  (7 سال پہلے)   2083
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

انٹرنیٹ کی دنیا
01/03/2017  (7 سال پہلے)   1932
کیٹیگری : ٹیکنالوجی    قلم کار : ایڈمن

حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
28/02/2017  (7 سال پہلے)   2158
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ابرہہ کی خانہ کعبہ پر لشکر کشی
27/02/2017  (7 سال پہلے)   3044
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

خطہ ناز آفریں - شرقپور
21/02/2017  (7 سال پہلے)   1866
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

پاکستان میں صحافت اور اس کا معیار
21/02/2017  (7 سال پہلے)   1825
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

امرودوں کا شہر شرقپور
11/02/2017  (7 سال پہلے)   4428
کیٹیگری : خوراک اور صحت    قلم کار : ایڈمن

دنیا کا عظیم فاتح کون ؟
30/01/2017  (7 سال پہلے)   1718
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ
15/10/2016  (8 سال پہلے)   4485
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں غلام اللہ ثانی لا ثانی رحمتہ اللہ علیہ
15/10/2016  (8 سال پہلے)   4575
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

تبدیلی کیسے ممکن ہے ؟
06/10/2016  (8 سال پہلے)   1732
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

شرقپور کی پبلک لائبریری اور سیاسی وعدے
26/09/2016  (8 سال پہلے)   2057
کیٹیگری : تعلیم    قلم کار : ایڈمن

تحریک آزادی پاکستان اورشرقپور
14/08/2016  (8 سال پہلے)   2633
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

اپنا بلاگ / کالم پوسٹ کریں

اسی کیٹیگری میں دوسرے بلاگز / کالمز

جامعہ دارالمبلغین حضرت میاں صاحب
11/12/2017  (7 سال پہلے)   1808
قلم کار : ایڈمن
کیٹیگری : مذہب

ناموس رسالت اور ہمارا ایمان
21/11/2017  (7 سال پہلے)   1628
قلم کار : ایڈمن
کیٹیگری : مذہب

حضرت میاں شیر محمد شیرربانی رحمتہ اللہ علیہ
21/11/2017  (7 سال پہلے)   1708
قلم کار : ایڈمن
کیٹیگری : مذہب

کلمہ پڑھا ہوا ہے !!
18/03/2017  (7 سال پہلے)   1819
قلم کار : توقیر اسلم
کیٹیگری : مذہب

جامعہ حضرت میاں صاحب قدس سرہٰ العزیز
16/03/2017  (7 سال پہلے)   2070
قلم کار : ایڈمن
کیٹیگری : مذہب

جامعہ مسجد ٹاہلی والی
13/03/2017  (7 سال پہلے)   2081
قلم کار : ایڈمن
کیٹیگری : مذہب

حضرت سیدنا سلمان الفارسی رضی اللّٰہ عنہ
02/03/2017  (7 سال پہلے)   2083
قلم کار : ایڈمن
کیٹیگری : مذہب


اپنے اشتہارات دینے کیلے رابطہ کریں