روزانہ ذلیل ہوتی ہماری عوام اور ان کی سوچ

07/01/2018  (6 سال پہلے)   1270    کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن
ایک شہر تھا جس میں داخلے کے لیے ایک ہی راستہ تھا۔ اس شہر پر ایک حکمران حکومت کرتا تھا جس کے نیچے اس کا وزیر شہر کے تمام معمالات دیکھتا تھا۔ اس وزیر نے ایک دن شہر میں داخلے کے رستے پر چیک پوسٹ بنا کر ٹیکس لگا دیا اور کہا کہ جو بھی شخص شہر میں داخل ہوگا اس کو 10 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔ لوگوں نے پہلے تو کچھ اوں آں کی مگر پھر ٹیکس دینا شروع کردیا۔ اس کے کچھ عرصہ بعد اس وزیر نے ٹیکس کو 50 روپے کردیا۔ تو شہر کے والی حکمران نے وزیر سے کہا کہ تم یہ ظلم کررہے ہو لوگ تو احتجاج کریں گے۔ تو وزیر نے کہا آپ ٹینشن نہ لیں  مجھے پتہ ہے میری عوام کا کوئی نہیں بولے گا۔ اگر آپ نے اس سے بھی اوپر کوئی چیز دیکھنی ہے تو وہ بھی میں آپ کو دیکھا دیتا ہوں۔  اس نے شہر کے رستے پر دو پولیس والے بیٹھا دیے اور کہا کہ جو بھی گزرے اس سے ٹیکس کے پیسے بھی لو اور ساتھ دو جوتیاں بھی مارو۔ کچھ دنوں بعد لوگ اکھٹے ہوکر حکمران کے دروازے پر آگئے۔ تو حکمران نے وزیر کو کہا دیکھو لگتا ہے یہ تمہاری شکایت لگانے آئیں ہیں۔ وزیر کا جواب تھا۔ پہلے آپ ان کی بات سن لیں یہ کہتے کیا ہیں۔ میرا نہیں خیال یہ ٹیکس کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے آئے ہیں۔ حکمران نے لوگوں سے پوچھا کیا مسئلہ ہے تو ایک شخص کھڑا ہو کر بولا۔ عالی جاہ آپ نے 10 روپے ٹیکس لگایا ہم نے دیا پھر آپ نے 50 روپے لگایا ہم نے دیا اس کے بعد آپ نے دو پولیس والے بھی بیٹھا دیے جو ہمیں جوتیاں مارتے ہیں۔ ہماری عرض صرف اتنی ہے کہ پولیس والوں کی تعداد کو بڑھایا جائے کیوں کہ یہ صرف 2 پولیس والے وقت بہت ظائع کرتے ہیں۔ 
یہی حال خصوصا ہماری تحصیل شرقپور کا اور عموما ہمارے پورے ملک کا ہے۔ یہ عوام پچھلے کئی سالوں سے ٹیکس بھی دے رہے ہیں اور جوتیاں بھی کھارہے ہیں۔ کبھی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی صورت میں، کبھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی صورت میں، کبھی ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے، کبھی تھانے کچہری اور سرکاری محکوں میں رشوت دیے کر سیاسی ٹاوٹوں کے ہاتھوں اور سرکاری ملازموں کے ہاتھوں ذلیل ہو کر کام نکلواتے ہوئے اور کبھی علم کے حصول  کے لیے مستقبل کی امید  لگائے  شرقپور کے لیے بننے والی پبلک لائبریری اور ریسکیو 1122 کی امید کرتے ہوئے اور کبھی پینے کے لیے صاف پانی کو ترستے ہوئے اور کبھی دن دیہاڑے روڈوں پر لٹتے ہوئے اور انصاف کے لیے رلتے ہوئے۔  اور کھبی جلسوں میں کیے گئے بڑے بڑے سیاسی وعدوں کے لالی پاپ میں الجھتے ہوئے۔ کبھی ان سیاسی لیڈروں کا جو ایک دوسرے کی شکل دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے تھے اور چار سال تک لوگوں کو تقسیم کرکے دھڑے بندی بنا کر لڑاتے رہے اور اب الیکشن جیتے کے لیے اور دوبارہ سے اس عوام کو  زلیل کرنے کے لیے الیکشن کے قریب ایک بار پھر ہاتھ ملا کر شیروشکر ہوتے دیکھتے ہوئے اور آپس میں دوستی کی پینگیں بڑھاتے ہوئے۔ کہتے ہیں ہاتھ کی چاروں انگلیاں برابر نہیں ہوتی مگر یہی ہاتھ نے جب کھانا ہوتا ہے اور لقمہ لینا ہوتا ہے تو ساری انگلیاں برابر ہو جاتی ہیں۔ اور ہماری سوچ یہ ہے کہ ہم نے ووٹ پھر ان کو دینا ہے کیوں کے ہمارے ایم این اے اور ایم پی اے حضرات اور دیگر سیاسی لیڈر ہمیں جوتیاں بھی مارتے ہیں اور اس کے بعد ہم سے ہنس کر مل بھی لیتے ہیں اور ہماری مرگوں اور شادیوں پر بھی آجاتے ہیں اور تھانہ کچہری کے چکر میں ایک آدھ فون بھی گھما دیتے ہیں۔ ہمارے لیے بس اتنا ہی کافی ہے کہ ہمارا ایم این اے اور ایم پی اے ہم سے ہاتھ ملا لیتا ہے۔ اس لیے ہم نے ووٹ پھر ان کو دینا ہے یہ ہے ہماری سوچ اور ہماری سوچ کا محور۔
سوشل میڈیا پر شیئر کریں یا اپنے کمنٹ پوسٹ کریں

اس قلم کار کے پوسٹ کیے ہوئے دوسرے بلاگز / کالمز
ویلنٹائن ڈے کیا ہے۔
11/02/2018  (6 سال پہلے)   1714
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

بسنت میلہ (کائیٹ فیسٹیول) اور ہماری روایات
04/02/2018  (6 سال پہلے)   1758
کیٹیگری : فن اور ثقافت    قلم کار : ایڈمن

سرفس ویب، ڈیپ ویب اور ڈارک ویب کیا ہیں۔
29/01/2018  (6 سال پہلے)   2285
کیٹیگری : ٹیکنالوجی    قلم کار : ایڈمن

ذرہ نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
21/01/2018  (6 سال پہلے)   1211
کیٹیگری : سپورٹس اور گیمنگ    قلم کار : ایڈمن

حضرت حافظ محمد اسحٰق قادری رحمتہ اللہ علیہ
15/01/2018  (6 سال پہلے)   1759
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

وقار انبالوی ایک شاعر، افسانہ نگار اور صحافی
11/01/2018  (6 سال پہلے)   3146
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

جامعہ دارالمبلغین حضرت میاں صاحب
11/12/2017  (7 سال پہلے)   1824
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ناموس رسالت اور ہمارا ایمان
21/11/2017  (7 سال پہلے)   1648
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں شیر محمد شیرربانی رحمتہ اللہ علیہ
21/11/2017  (7 سال پہلے)   1731
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ٍصحافتی اقتدار اور ہماری ذمہ داریاں
12/09/2017  (7 سال پہلے)   5488
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

پوسٹ آفس (ڈاکخانہ) شرقپور شریف
29/03/2017  (7 سال پہلے)   2636
کیٹیگری : دیگر    قلم کار : ایڈمن

ہمارا معاشرہ اور کمیونٹی سروس
24/03/2017  (7 سال پہلے)   1885
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

حاجی ظہیر نیاز بیگی تحریک پاکستان گولڈ میڈلسٹ
19/03/2017  (7 سال پہلے)   2213
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

جامعہ حضرت میاں صاحب قدس سرہٰ العزیز
16/03/2017  (7 سال پہلے)   2090
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

آپ بیتی
15/03/2017  (7 سال پہلے)   2190
کیٹیگری : سیاحت اور سفر    قلم کار : ایڈمن

جامعہ مسجد ٹاہلی والی
13/03/2017  (7 سال پہلے)   2102
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ابوریحان محمد ابن احمد البیرونی
11/03/2017  (7 سال پہلے)   2691
کیٹیگری : سائنس    قلم کار : ایڈمن

حضرت سیدنا سلمان الفارسی رضی اللّٰہ عنہ
02/03/2017  (7 سال پہلے)   2102
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

انٹرنیٹ کی دنیا
01/03/2017  (7 سال پہلے)   1954
کیٹیگری : ٹیکنالوجی    قلم کار : ایڈمن

حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
28/02/2017  (7 سال پہلے)   2178
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ابرہہ کی خانہ کعبہ پر لشکر کشی
27/02/2017  (7 سال پہلے)   3066
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

خطہ ناز آفریں - شرقپور
21/02/2017  (7 سال پہلے)   1885
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

پاکستان میں صحافت اور اس کا معیار
21/02/2017  (7 سال پہلے)   1848
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

امرودوں کا شہر شرقپور
11/02/2017  (7 سال پہلے)   4458
کیٹیگری : خوراک اور صحت    قلم کار : ایڈمن

دنیا کا عظیم فاتح کون ؟
30/01/2017  (7 سال پہلے)   1741
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ
15/10/2016  (8 سال پہلے)   4517
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں غلام اللہ ثانی لا ثانی رحمتہ اللہ علیہ
15/10/2016  (8 سال پہلے)   4604
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

تبدیلی کیسے ممکن ہے ؟
06/10/2016  (8 سال پہلے)   1754
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

شرقپور کی پبلک لائبریری اور سیاسی وعدے
26/09/2016  (8 سال پہلے)   2077
کیٹیگری : تعلیم    قلم کار : ایڈمن

شرقپور میں جماعت حضرت دواد بندگی کرمانی شیرگڑھی
17/08/2016  (8 سال پہلے)   4754
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

تحریک آزادی پاکستان اورشرقپور
14/08/2016  (8 سال پہلے)   2653
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

اپنا بلاگ / کالم پوسٹ کریں

اسی کیٹیگری میں دوسرے بلاگز / کالمز


اپنے اشتہارات دینے کیلے رابطہ کریں