حضرت سید بابا گلاب شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ

10/01/2018  (6 سال پہلے)   2152    کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن
شرقپور کے جنوب مغرب میں چوک شیرربانی سے متعسل محلہ عیدگاہ میں مدرسہ حضرت میاں صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے بالکل سامنے حضرت سید بابا گلاب شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کا مزار واقع ہے۔ حضرت سید بابا گلاب شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ شرقپور کے اس دور اور ان پرانے بزرگوں میں سے ہیں جب شرقپور آباد ہورہا تھا۔ آپ کی پیدائش 1170 ہجری بمطابق 1756 عیسوی میں ہوئی۔ حضرت  سید بابا گلاب شاہ صاحب اور ان کے دو دوسرے بھائی حضرت بابا سید جیون شاہ صاحب اور حضرت بابا سید محمد انور شاہ صاحب اپنی چھوٹی عمر میں حافظ محمد اسحاق کے ہاں قرآن پاک پڑھا کرتے تھے. حافظ محمد اسحاق شیخ محمد قائم کے بیٹے تھے جو شرقپور کے شروع کے ان بزرگوں میں سے ہیں جب شرقپور آباد ہوا تھا۔
  قرآن مجید حفظ کرنے کے بعد انہوں نے ابتدائی اسلامی کتابیں پڑھیں۔ یہ تینوں بھائی حافظ محمد اسحاق کے شاگرد بس کہنے کو شاگرد تھے۔  مگر حقیقت میں یہ ان کو اپنے بچوں کی طرح عزیز تھے۔ استاد کے گھر میں ہی پرورش پائی اور ان ہی کے گھر میں رہتے تھے۔ جوانی کو پہنچے تو حافظ محمد اسحاق نے ان کی شادیاں سادات کے گھرانوں میں کرنے کا پروگرام بنایا۔ مگر ان تینوں بھائیوں نے محض اس لیے شادی کرنے سے انکار کردیا کہ اگر وہ شادیاں کریں گے تو دین کے خدمت یکسوئی کے ساتھ نہ کرسکیں گے۔
حافظ محمد اسحاق رحمتہ اللہ علیہ نے ان تینوں بھائیوں کو عیدگاہ والی زمین وقف کرکے دیدی اور ہدائت کی کہ وہ وہاں ایک مستقل خانقاہ بنائیں اور بچوں کو پڑھائیں بھی اور اس کے علاوہ خدمت خلق بھی کریں۔ اس مقصد کے لیے ان کو کچھ زرعی زمین بھی دی گئی۔
اس کے بعد حافظ بابا سید گلاب شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے تبلیغ و اشاعت دین کا کام سنبھالا لیا اور ان کے دوسرے بھائی حضرت بابا سید جیون شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کوٹ محمود چلے گئے اور حضرت سید محمد انور شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ سندھ میں چلے گئے۔ یہ تینوں بزرگ پیچھے سے سندھ کے ہی رہنے والے تھے۔
حضرت بابا سید گلاب شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے اس زمین پر ایک عیدگاہ بنائی جو اب بھی ان کے مزار کے ساتھ موجود ہے جس میں وہ خود اور ان کے ہاں آنے والے لوگ نماز پڑھتے تھے۔ مگر عیدین کے مواقع پر سارے شرقپورکے لوگ یہاں آکرعید کی نماز پڑھا کرتے تھے۔ عید کے موقعوں پر یہاں عید میلہ لگ جایا کرتا تھا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔۔
حب حافظ محمد اسحاق رحمتہ اللہ علیہ کا وصال 1188 ہجری بمطابق 1774 عیسوی میں ہوا تو شرقپور کی ٹاہلی والی مسجد کے مدرسہ میں قرآن مجید پڑھنے والے بچے بابا سید گلاب شاہ صاحب کی درس گاہ میں آگئے۔ بابا جی نے اپنے ان شاگردوں کی مدد سے یہاں ایک باغیچہ بھی لگایا اور ایک بڑھ کا درخت بھی لگایا جو اب تک موجود ہے لیکن اب اپنی عمر تقریبا پوری کرچکا ہے اور خشک ہوگیا ہے۔ یہ بہت گھنا درخت تھا اب صرف اس کا ایک تنا ہی رہ گیا ہے۔
حضرت بابا گلاب شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ ایک صاحب کرامت بزرگ تھے۔ وہ اگر کسی بیمار کو دم کرتے یا پھر پانی دم کرکے دیتے تو وہ بیمار صحت یاب ہو جاتا۔ جن عورتوں کے ہاں اولاد نہیں ہوتی تھی انہیں بھی بابا جی کے دعا کرنے سے اللہ تعالیٰ نے اولاد جیسی نعمت سے سرفراز فرمایا۔ مسلمانوں کے علاوہ ہندو عورتیں بھی آپ کے ہاں آکر اولاد کے لیے دعا کرواتیں اور فیضیاب ہو کے جاتیں۔
آپ کسی سے کوئی نذر نیاز نہیں لیتے تھے۔ تاہم ایسی عورتیں جو دعا کروانے کے لیے آتی ان سے فرماتے کہ شکر کے شربت کا گھڑا بھر کر لایا کریں اور یہاں سے گزرنے والے مسافروں کو پلا دیا کریں۔ اس طرح یہاں سے گزرنے والا ہر مسافر ہروقت یہاں سے اس شربت سے اپنی پیاس بجھایا کرتا تھا۔
یہاں تک کہ جب حضرت بابا گلاب شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کا وصال ہو گیا تو اس کے بعد بھی ان کے سالانہ عرس پر جو اب میلے کی شکل اختیار کرچکا ہے لوگ شکر کے شربت کے گھڑے بھر بھر کر لایا کرتے تھے اور لوگوں کو پلایا کرتے تھے۔ مگر اب یہ سلسلہ بھی ختم ہو گیا ہے۔
حضرت بابا سید گلاب شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کا وصال 1245 ہجری بمطابق 1829 عیسوی میں ہوا۔ 
آپ کو ان کے ہاتھ سے لگائے گئے بڑھ کے درخت کے دامن میں دفن کیا گیا۔ ویسے بھی انہوں نے وصیت کررکھی تھی کہ ان کو ان کے استاد و مرشد حافظ محمد اسحاق کے قدموں میں دفن کیا جائے۔ چنانچہ یہاں دفن کرنے سے ان کی وصیت پر بھی عمل ہو گیا۔
گیارہ ہاڑ کا دن ان کے وصال کا دن ہے اس دن کی نسبت سے آپ کا میلہ ہر سال ہونے لگا ہے۔ آپ کی قبر ایک طویل مدت تک بغیر مزار کے رہی۔ ازاں بعد مردانہ قد کے برابر چار دیواری بنا کے سر کنڈوں کی چھت ڈال دی گئی۔ مگر جونہی ملک میں کوئی افتاد آتی اور مسلمانوں کو تکلیف پہنچتی یو یہ سرکنڈوں کی چھت یا تو گر جاتی یا پھر اس میں آگ لگ جاتی۔ چنانچہ 1316 ہجری میں اس کی چھت جل گئی۔ 1322 ہجری، 1331 ہجری، 1337 ہجری اور 1347 ہجری میں اس چھت کے ساتھ ایسے ہی حادثے پیشں آئے۔ 1366 ہجری میں حضرت میاں محمد اکرم صاحب متولی دربار بابا گلاب شاہ نے دربار کی چھت پختہ بنادی۔
مزار پر جو دیا جلایا جاتا تھا۔ وہ شدید بارش اور تیز آندھی کے دوران بھی جلتا رہتا تھا۔ اس آستانہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ میاں مقصود احمد صاحب خلف الرشید میاں محمد اکرم صاحب ہیں۔ انہیں کی سرپرستی میں ان کی اولاد اور بھائی سالانہ عرس پاک کی تقریب کا انعقاد کرتے ہیں۔
اب صاحبزادہ میاں محمد عمر قادری قلندری حجروی جن کا دواخانہ اور گھر مزار کے ساتھ ہی ہے وہ اس آستانہ پر ماہانہ گیارہویں شریف کا ختم بھی کرواتے ہیں۔
ماخوذ : تاریخ مطالعہ نقوش شرقپور از ماسٹر انور قمر صاحب (مرحوم)
 
سوشل میڈیا پر شیئر کریں یا اپنے کمنٹ پوسٹ کریں

اس قلم کار کے پوسٹ کیے ہوئے دوسرے بلاگز / کالمز
ویلنٹائن ڈے کیا ہے۔
11/02/2018  (6 سال پہلے)   1563
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

بسنت میلہ (کائیٹ فیسٹیول) اور ہماری روایات
04/02/2018  (6 سال پہلے)   1605
کیٹیگری : فن اور ثقافت    قلم کار : ایڈمن

سرفس ویب، ڈیپ ویب اور ڈارک ویب کیا ہیں۔
29/01/2018  (6 سال پہلے)   2046
کیٹیگری : ٹیکنالوجی    قلم کار : ایڈمن

ذرہ نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
21/01/2018  (6 سال پہلے)   1072
کیٹیگری : سپورٹس اور گیمنگ    قلم کار : ایڈمن

حضرت حافظ محمد اسحٰق قادری رحمتہ اللہ علیہ
15/01/2018  (6 سال پہلے)   1605
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

وقار انبالوی ایک شاعر، افسانہ نگار اور صحافی
11/01/2018  (6 سال پہلے)   2929
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

جامعہ دارالمبلغین حضرت میاں صاحب
11/12/2017  (7 سال پہلے)   1676
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ناموس رسالت اور ہمارا ایمان
21/11/2017  (7 سال پہلے)   1506
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں شیر محمد شیرربانی رحمتہ اللہ علیہ
21/11/2017  (7 سال پہلے)   1587
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ٍصحافتی اقتدار اور ہماری ذمہ داریاں
12/09/2017  (7 سال پہلے)   5332
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

پوسٹ آفس (ڈاکخانہ) شرقپور شریف
29/03/2017  (7 سال پہلے)   2434
کیٹیگری : دیگر    قلم کار : ایڈمن

ہمارا معاشرہ اور کمیونٹی سروس
24/03/2017  (7 سال پہلے)   1744
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

حاجی ظہیر نیاز بیگی تحریک پاکستان گولڈ میڈلسٹ
19/03/2017  (7 سال پہلے)   2058
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

جامعہ حضرت میاں صاحب قدس سرہٰ العزیز
16/03/2017  (7 سال پہلے)   1906
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

آپ بیتی
15/03/2017  (7 سال پہلے)   2045
کیٹیگری : سیاحت اور سفر    قلم کار : ایڈمن

جامعہ مسجد ٹاہلی والی
13/03/2017  (7 سال پہلے)   1954
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ابوریحان محمد ابن احمد البیرونی
11/03/2017  (7 سال پہلے)   2541
کیٹیگری : سائنس    قلم کار : ایڈمن

حضرت سیدنا سلمان الفارسی رضی اللّٰہ عنہ
02/03/2017  (7 سال پہلے)   1956
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

انٹرنیٹ کی دنیا
01/03/2017  (7 سال پہلے)   1807
کیٹیگری : ٹیکنالوجی    قلم کار : ایڈمن

حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
28/02/2017  (7 سال پہلے)   2025
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ابرہہ کی خانہ کعبہ پر لشکر کشی
27/02/2017  (7 سال پہلے)   2903
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

خطہ ناز آفریں - شرقپور
21/02/2017  (7 سال پہلے)   1726
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

پاکستان میں صحافت اور اس کا معیار
21/02/2017  (7 سال پہلے)   1699
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

امرودوں کا شہر شرقپور
11/02/2017  (7 سال پہلے)   4242
کیٹیگری : خوراک اور صحت    قلم کار : ایڈمن

دنیا کا عظیم فاتح کون ؟
30/01/2017  (7 سال پہلے)   1589
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ
15/10/2016  (8 سال پہلے)   4288
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں غلام اللہ ثانی لا ثانی رحمتہ اللہ علیہ
15/10/2016  (8 سال پہلے)   4431
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

تبدیلی کیسے ممکن ہے ؟
06/10/2016  (8 سال پہلے)   1613
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

شرقپور کی پبلک لائبریری اور سیاسی وعدے
26/09/2016  (8 سال پہلے)   1928
کیٹیگری : تعلیم    قلم کار : ایڈمن

شرقپور میں جماعت حضرت دواد بندگی کرمانی شیرگڑھی
17/08/2016  (8 سال پہلے)   4443
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

تحریک آزادی پاکستان اورشرقپور
14/08/2016  (8 سال پہلے)   2497
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

اپنا بلاگ / کالم پوسٹ کریں

اسی کیٹیگری میں دوسرے بلاگز / کالمز

ناموس رسالت اور ہمارا ایمان
21/11/2017  (7 سال پہلے)   1506
قلم کار : ایڈمن
کیٹیگری : مذہب

حضرت میاں شیر محمد شیرربانی رحمتہ اللہ علیہ
21/11/2017  (7 سال پہلے)   1587
قلم کار : ایڈمن
کیٹیگری : مذہب

کلمہ پڑھا ہوا ہے !!
18/03/2017  (7 سال پہلے)   1690
قلم کار : توقیر اسلم
کیٹیگری : مذہب

جامعہ حضرت میاں صاحب قدس سرہٰ العزیز
16/03/2017  (7 سال پہلے)   1906
قلم کار : ایڈمن
کیٹیگری : مذہب

جامعہ مسجد ٹاہلی والی
13/03/2017  (7 سال پہلے)   1954
قلم کار : ایڈمن
کیٹیگری : مذہب

حضرت سیدنا سلمان الفارسی رضی اللّٰہ عنہ
02/03/2017  (7 سال پہلے)   1956
قلم کار : ایڈمن
کیٹیگری : مذہب

حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
28/02/2017  (7 سال پہلے)   2025
قلم کار : ایڈمن
کیٹیگری : مذہب


اپنے اشتہارات دینے کیلے رابطہ کریں