ایک فکر انگیز تحریر

19/10/2016  (8 سال پہلے)   1461    کیٹیگری : تحریر    قلم کار : توقیر اسلم
محرم الحرام سنه 8 143 ہجری شاہ است حسین بادشاہ است حسین ماہ شہادت امیرالمومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ. ..#حسینیت #زندہ #باد یزیدیت مردہ باد.نئے اسلامی سال کا آغاز غم کے مہینے سے کیا جا رہا ہے. ......جی ہاں بات کربلا کی یاد کی ہے. ..... یہ وہی کربلا ....جہاں حق و باطل کی سب سے اہم جنگ لڑی گئی. .... وہی جنگ جس میں تین دن سے پیاسے آل نبی سے چھ ماہ کے بچے کو گلے میں تیر پیوست کر کے شہید کیا گیا. حالانکہ شہید کرنے والے بھی مسلمان ہونے کے دعویدار تھے. . جی وہی کربلا جہاں شیطان سجدہ حسینیت کو دیکھ کر پچھتائے جا رہا تھا کہ اگراسے پتہ ہوتا کہ انسان ایسا ہوتا ہے ہے تو وہ کبھی سجدہ سے انکار نہ کرتا. . وہی کربلا جہاں جنگ جیتنے والوں کو عبرتناک شکست ہوئی. ... وہی کربلا جہاں ثابت کیا کہ اسلام زندہ ہوگا ہر کربلا کے بعد. اگر چہ تب بھی دونوں طرف لڑنے والے خود کو مسلمان کہتے تھے. .. لیکن بات تھی حق و باطل کی. ...آج بھی حالات کچھ ایسے ہی ہیں. محرم الحرام کے مہینے میں اک اور جگہ بھی کربلا بنا. کشمیر .جی ہاں کشمیر جس کی سڑکوں کو آج بھی معصوموں کے خون سے رنگین کیا گیا. بچوں بڑوں کے چہروں کو نشانہ بنا کر اندھا کیا گیا. دشمن اسلام کی گولی نے کسی میں تمیز نہیں کی. یہاں چوراہوں میں آبروئے رول دی گئی لیکن کمزور اور مظلوموں نے ہار نہیں مانی. دفاع اب بھی کیا جا رہا ہے. کیونکہ بات حق و باطل کی ہے بات آزادی کی ہے. یہاں ایک اور محمد بن قاسم کا انتظار کیا جا رہا ہے. نصف صدی سے زیادہ عرصہ میں یہاں آزادی کے پروانے اسی آزادی کی جنگ میں جل گئے لیکن دشمن کو حیدر کی سی للکار اب بھی بلند ہے. پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں یہ الگ بات ہے کہ ..پاکستان میں اور پاکستانی سرحدوں پر. پاکستان کے تعلیمی اداروں میں. مساجد میں اور ہر اس جگہ پر جہاں امن قائم ہوتا ہے. .وہاں پر اب بھی کربلا لگتا ہے. اب بھی معصوم بچوں کا خون بہایا جاتا ہے. اب بھی معصوم لوگوں کی معصوم خوشیوں پر اچانک شب خون مارا جاتا ہے. . لیکن. ....دفاع اب بھی کیا جا رہا ہے. شہادت اب بھی ہو رہی ہے. بات اب بھی وہی ہے کہ دونوں طرف والے خود کو مسلمان کہتے ہیں. لیکن ان میں ایک فرق ہے جو ان کی وضاحت کرتا ہے اور وہ فرق حق وباطل کا ہے. .. یقیناً پاک فوج باطل پر غالب آکر رہے گی. مگر جان لو. اے کفر کے ٹھیکیداروں. ... پاکستانی عوام کا کردار کوفے کے ان لوگوں جیسا نہیں ہو گا. جو اپنے ڈگمگاتے ایمان کے ساتھ پیچھے ہٹ گئے تھے. .. تو کیوں نہ ہم آج سے پھر عہد کریں کہ حق و باطل کے معرکے میں ہماری جانیں پاک فوج کی آخری سانس ثابت ہو گی . توقیر اسلم
سوشل میڈیا پر شیئر کریں یا اپنے کمنٹ پوسٹ کریں

اس قلم کار کے پوسٹ کیے ہوئے دوسرے بلاگز / کالمز
کلمہ پڑھا ہوا ہے !!
18/03/2017  (7 سال پہلے)   1841
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : توقیر اسلم

اپنا بلاگ / کالم پوسٹ کریں

اسی کیٹیگری میں دوسرے بلاگز / کالمز

وقار انبالوی ایک شاعر، افسانہ نگار اور صحافی
11/01/2018  (6 سال پہلے)   3146
قلم کار : ایڈمن
کیٹیگری : تحریر

ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند
09/01/2018  (6 سال پہلے)   1246
قلم کار : انور عباس انور
کیٹیگری : تحریر

ٍصحافتی اقتدار اور ہماری ذمہ داریاں
12/09/2017  (7 سال پہلے)   5488
قلم کار : ایڈمن
کیٹیگری : تحریر

خطہ ناز آفریں - شرقپور
21/02/2017  (7 سال پہلے)   1885
قلم کار : ایڈمن
کیٹیگری : تحریر


اپنے اشتہارات دینے کیلے رابطہ کریں