پنجاب ٹرانسپیرنسی اور رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ

02/11/2017  (7 سال پہلے)   1178    کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن
پنجاب ٹرانسپیرنسی (شفافیت) اور معلومات تک رسائی کا ایکٹ (قانون)، اس قانون کا بنیادی طور پر یہ مطلب ہے کہ آپ ایک شہری کے طور پر، عوامی اداروں سے معلومات کے لئے پوچھ سکتے ہیں یا کسی بھی ریکارڈ کی کاپی حاصل کرسکتے ہیں۔ ان معلومات میں عوامی اداروں کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات، ان اداروں کے عملے کے بارے میں، یا ان کے پاس کتنے پیسے ہیں اور یہ اسے کس طرح خرچ کرتے ہیں  کے بارے میں معلومات شامل ہوسکتی ہیں اس کے علاوہ اور بہت کچھ. آر ٹی آئی قانون میں شامل ہے ۔ یہ قانون اس اصول پر مبنی ہے کہ معلومات حکومت کے لیے نہیں بلکہ عوام کے لیے ہیں۔
 
اس قانون کے تحت ہر شہری کسی بھی عوامی ادارے (بپلک باڈی)  جن میں صوبائی محکمے یا ان سے منسلک محکمے، خود مختار اور نیم خود مختار ادارے، کمپنیاں، خصوصی حکومتی ادارے یا وہ این جی اوز جو حکومت سے فنڈ لیتی ہیں کی جانب سے مرتب کیے گئے ریکارڈ تک رسائی حاصل کرنے کا حق رکھتا ہے.
اس ایکٹ کے مجوزات کے مطابق عوامی ادارے کی جانب سے کسی بھی سائل کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر کسی بھی معلومات یا ریکارڈ تک رسائی سے انکار نہیں کیا جائے گا.
اس ایکٹ کے تحت فوری طور پر اور سب سے کم اور مناسب قیمت پر، سائل کے لیے انفارمیشن کے افشا کو یقینی بنایا جائے گا۔
یہ قانون ادھر نافذ العمل ہو گا جہاں کسے عوامی ادارے کی جانب سے معلومات کا ریکارڈ رکھتے ہوئے کسی سائل کی درخواست پر معلومات تک رسائی کو مسترد کردیا جائے گا یا پھر درخواست دہندہ کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر عوامی ادارے کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جائیں گئے۔
یہ ممکن ہے کہ آپ کی جانب سے دی جانے والی  آر ٹی آئی درخواست پر آپ کی درخواست کو جس طرح ہینڈل کیا گیا ہے آپ اس سے خوش نہیں ہیں۔ اس میں ہوسکتا ہے کہ پبلک انفارمیش آفیسر نے آپ کی درخواست پر بہت طویل عرصے سے جواب نہیں دیا، یا آپ کو متعلقہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں اور نہ آپ کو اس کی وجہ بتائی گئی ہے۔ یا پھر آپ سے زیادہ پیسے وصول کیے گئے ہیں وغیر وغیرہ اس طرح کے دیگر معاملات میں آپ اپنی شکایت انفارمیشن کمیشن میں درج کروا سکتے ہیں. اور اگر آپ کی شکایت جائز ہوئی تو، آپ کی درخواست پر  انفارمیشن کمیشن ایکشن لیے گا۔ انفارمیشن کمیشن ایک آزاد ادارہ ہے جو ایسی درخواستوں کو ہینڈل کرنے لیے لیے بنایا گیا ہے۔
 
اس قانون کے مطابق
"درخواست دہندگان"  وہ شخص ہے جو معلومات کے حصول کے لیے درخواست دیتا ہے اس میں کوئی شخص یا اس کا وکیل جس کے ذریعہ درخواست دی گئی ہے یا اس کے ایما پر کام کرنے والا دوسرا شخص یا کونسل ہو سکتی ہے۔
"شکایت" کا مطلب یہ ہے کہ درخواست دہندہ کی جانب سے لکھ کر جو درخواست دی گئی ہے کسی بھی معلومات کے حصول کے لیے
"پبلک انفارمیشن آفیسر" کا مطلب یہ ہے وہ سرکاری ملازم جس کو عوامی ادارے نے معلومات فراہم کرنے کے لئے خصوص طور پر نامزد کیا ہوا ہے
اس قانون کے تحت پبلک انفارمیشن آفیسر 14 دن کے اندر آپ کی درخواست پر معلومات کو فراہم کرنے کا پابند ہے۔
"انفارمیشن" کا مطلب اس قانون کے تحت مطلوب عوامی دستاویزات اور ریکارڈز  ہے، لیکن اس ایکٹ میں سیکشن 8 کے تحت ایسا ریکارڈ شامل نہیں ہے جس سے کسی فرد کی رازداری کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے؛
 
معلومات حاصل کرنے کا طریقہ؟
اس قانون کے تحت کسی بھی عوامی ادارے سے معلومات حاصل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک درخواست لکھ کر  پبلک انفارمیشن آفیسر کو دیں۔ اور پبلک انفارمیشن آفیسر آپ کو اس کے بدلے میں ایک رسید دے گا۔ جس کا مطلب ہے کہ آپ کی درخواست جمع ہو گئی ہے۔
 
اس انفارمیشن کا آپ کو کیا فائدہ ہے؟
معلومات تک رسائی کا یہ قانون آپ کو اس قابل بناتا ہے کہ آپ جان سکیں کہ حکومت آپ کے لیے کیا کررہی ہے۔ مثال کے طور پر:
اس قانون کے تحت اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سرکاری حکام کسی سروس کے لیے آپ سے زیادہ پیسے تو چارج نہیں کررہے۔
یہ قانون ٹھیکیداروں کو اس بات کا پابند بناتا ہے کہ وہ تمام ترقیاتی منصوبوں جن میں سڑکیں اور پانی کے منصوبے وغیرہ شامل ہیں ان کا حساب رکھے۔
اس قانون کے تحت آپ کی جانب سے کسی بھی سرکاری ادارے کو نوکری کے لیے دی جانے والی درخواست پر آپ سوال اٹھا سکتے ہیں کہ آپ کی درخواست کے ساتھ کیا ہوا اور آپ کو کیوں رد کیا گیا  اور دوسرے کو کسی میرٹ پر منتخب کیا گیا۔
 
اس قانون کے تحت کن باتوں تک آپ کی رسائی ممکن نہیں ہے؟
یہ قانون جہاں آپ کو بہت ساری معلومات تک رسائی دیتا ہے وہاں کچھ معلومات تک آپ کی رسائی مکمن نہیں ہے۔ ان معلومات میں:
نیشنل سیکورٹی اور پبلک آرڈر
پاکستان کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کے بارے میں معلومات
کسی بھی شخص کے بارے میں اس کی ذاتی معلومات تک رسائی
قانونی طور پر استحکام کی معلومات
حکومت کے جائز تجارتی مفادات
کسی شخص کی زندگی یا اس کی صحت کے بارے میں معلومات
جسٹس ایڈمنسٹریشن سے متعلق معلومات
حکومتی معیشت
حکومتی پالیساں
وغیر شامل ہیں۔
 
ملک عثمان - شرقپور ڈاٹ کام
سوشل میڈیا پر شیئر کریں یا اپنے کمنٹ پوسٹ کریں

اس قلم کار کے پوسٹ کیے ہوئے دوسرے بلاگز / کالمز
ویلنٹائن ڈے کیا ہے۔
11/02/2018  (6 سال پہلے)   1581
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

بسنت میلہ (کائیٹ فیسٹیول) اور ہماری روایات
04/02/2018  (6 سال پہلے)   1621
کیٹیگری : فن اور ثقافت    قلم کار : ایڈمن

سرفس ویب، ڈیپ ویب اور ڈارک ویب کیا ہیں۔
29/01/2018  (6 سال پہلے)   2065
کیٹیگری : ٹیکنالوجی    قلم کار : ایڈمن

ذرہ نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
21/01/2018  (6 سال پہلے)   1087
کیٹیگری : سپورٹس اور گیمنگ    قلم کار : ایڈمن

حضرت حافظ محمد اسحٰق قادری رحمتہ اللہ علیہ
15/01/2018  (6 سال پہلے)   1622
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

وقار انبالوی ایک شاعر، افسانہ نگار اور صحافی
11/01/2018  (6 سال پہلے)   2945
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

جامعہ دارالمبلغین حضرت میاں صاحب
11/12/2017  (7 سال پہلے)   1695
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ناموس رسالت اور ہمارا ایمان
21/11/2017  (7 سال پہلے)   1523
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں شیر محمد شیرربانی رحمتہ اللہ علیہ
21/11/2017  (7 سال پہلے)   1601
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

بارکوڈز کیا ہیں اور یہ کیسے کام کرتے ہیں۔
30/10/2017  (7 سال پہلے)   1616
کیٹیگری : ٹیکنالوجی    قلم کار : ایڈمن

ٍصحافتی اقتدار اور ہماری ذمہ داریاں
12/09/2017  (7 سال پہلے)   5350
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

پوسٹ آفس (ڈاکخانہ) شرقپور شریف
29/03/2017  (7 سال پہلے)   2450
کیٹیگری : دیگر    قلم کار : ایڈمن

ہمارا معاشرہ اور کمیونٹی سروس
24/03/2017  (7 سال پہلے)   1761
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

حاجی ظہیر نیاز بیگی تحریک پاکستان گولڈ میڈلسٹ
19/03/2017  (7 سال پہلے)   2074
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

جامعہ حضرت میاں صاحب قدس سرہٰ العزیز
16/03/2017  (7 سال پہلے)   1924
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

آپ بیتی
15/03/2017  (7 سال پہلے)   2063
کیٹیگری : سیاحت اور سفر    قلم کار : ایڈمن

جامعہ مسجد ٹاہلی والی
13/03/2017  (7 سال پہلے)   1969
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ابوریحان محمد ابن احمد البیرونی
11/03/2017  (7 سال پہلے)   2558
کیٹیگری : سائنس    قلم کار : ایڈمن

حضرت سیدنا سلمان الفارسی رضی اللّٰہ عنہ
02/03/2017  (7 سال پہلے)   1975
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

انٹرنیٹ کی دنیا
01/03/2017  (7 سال پہلے)   1826
کیٹیگری : ٹیکنالوجی    قلم کار : ایڈمن

حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
28/02/2017  (7 سال پہلے)   2042
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

ابرہہ کی خانہ کعبہ پر لشکر کشی
27/02/2017  (7 سال پہلے)   2917
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

خطہ ناز آفریں - شرقپور
21/02/2017  (7 سال پہلے)   1743
کیٹیگری : تحریر    قلم کار : ایڈمن

پاکستان میں صحافت اور اس کا معیار
21/02/2017  (7 سال پہلے)   1716
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

امرودوں کا شہر شرقپور
11/02/2017  (7 سال پہلے)   4267
کیٹیگری : خوراک اور صحت    قلم کار : ایڈمن

دنیا کا عظیم فاتح کون ؟
30/01/2017  (7 سال پہلے)   1601
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ
15/10/2016  (8 سال پہلے)   4301
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

حضرت میاں غلام اللہ ثانی لا ثانی رحمتہ اللہ علیہ
15/10/2016  (8 سال پہلے)   4446
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

تبدیلی کیسے ممکن ہے ؟
06/10/2016  (8 سال پہلے)   1628
کیٹیگری : سماجی اور سیاسی    قلم کار : ایڈمن

شرقپور کی پبلک لائبریری اور سیاسی وعدے
26/09/2016  (8 سال پہلے)   1946
کیٹیگری : تعلیم    قلم کار : ایڈمن

شرقپور میں جماعت حضرت دواد بندگی کرمانی شیرگڑھی
17/08/2016  (8 سال پہلے)   4465
کیٹیگری : مذہب    قلم کار : ایڈمن

تحریک آزادی پاکستان اورشرقپور
14/08/2016  (8 سال پہلے)   2510
کیٹیگری : تاریخ    قلم کار : ایڈمن

اپنا بلاگ / کالم پوسٹ کریں

اسی کیٹیگری میں دوسرے بلاگز / کالمز


اپنے اشتہارات دینے کیلے رابطہ کریں